Live Updates

پاکستان علاقائی امن واستحکام کیلئے پرعزم ہے، اورتعمیری کردارادا کررہاہے، فیلڈ مارشل

جمعہ 20 جون 2025 20:22

پاکستان علاقائی امن واستحکام کیلئے پرعزم ہے، اورتعمیری کردارادا کررہاہے، ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جون2025ء)فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان علاقائی امن و استحکام کیلئے پرعزم ہے،اور تعمیری کرداراداکررہاہے،پاکستان دہشت گردی کیخلاف عالمی جنگ میں فرنٹ لائن پر رہاہے،اور انسانی اوراقتصادی سطح پربے پناہ قربانیاں دی ہیں،آرمی چیف کاعلاقائی وعالمی تنازعات میں پاکستان کے متوازن کردارپربھی اظہارخیال، تنازعات کومذاکرات ،سفارت کاری اوربین الاقوامی قوانین کیمطابق حل کیاجاسکتاہے،پاکستان علاقائی تنائوکے خاتمے کیلئے ذمہ دارانہ کرداراداکررہاہے۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق امریکہ کے اپنے سرکاری دورے کے دوران آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے واشنگٹن ڈی سی میں معروف دانشوروں ، تجزیہ کاروں، پالیسی ماہرین اور معروف بین الاقوامی میڈیا کے نمائندوں کے ساتھ تفصیلی تبادلہ خیال کیا، اس موقع پر آرمی چیف نے علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کے پر عزم تعمیری کردار پر روشنی ڈالی ، فیلڈ مارشل نے معرکہ حق اور آپریشن بنیان مرصوصکے مختلف پہلوؤں پر بھی روشنی ڈالتے ہوئے دہشت گردی کے بارے میں پاکستان کے نقطہ نظر کو واضح کیا،آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بعض علاقائی کرداروں کی جانب سے دہشت گردی کی سرپرستی اور اسے بطور ہائبرڈ جنگ کے ٹول کے طور پر استعمال کرنے سے بھی پردہ اٹھایا ، آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے واضح کیا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ میں صف اول پر رہا ہے، اور ایک محفوظ دنیا کے حصول میں انسانی اور اقتصادی دونوں طرح کی بے پناہ قربانیاں دی ہیں، آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پاکستان کے دستیاب وسائل اور اس سے استفادہ کی ضرورت پربھی روشنی ڈالی،انہوں نے خصوصی طور پر انفارمیشن ٹیکنالوجی ، زراعت سمیت کان کنی اور معدنیات کے شعبوں کے وسیع ذخائر سے استفادے کے حوالے سے بین الاقوامی شراکت داروں کو دعوت دی ،آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے علاقائی اور عالمی تنازعات کے حوالے سے پاکستان کے متوازن نقطہ نظرپر روشنی ڈالتے ہوئے زور دیا کہ مذاکرات، سفارت کاری اور بین الاقوامی قوانین کی پاسداری کرتے ہوئے انہیں حل کیا جاسکتا ہے ، انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان علاقائی کشیدگی کو کم کرنے اور تعاون پر مبنی سیکیورٹی فریم ورک کو فروغ دینے میں ذمہ دارانہ اور فعال کردار ادا کررہا ہے، پاکستان اور امریکہ کے دیرینہ تعلقات پر اظہار خیال کرتے ہوئے آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں بالخصوص انسداد دہشت گردی، علاقائی سلامتی اور اقتصادی ترقی سمیت کئی شعبوں میں تاریخی تعاون رہا ہے ، انہوں نے باہمی احترام، مشترکہ سٹریٹجک مفادات اور اقتصادی استحکام پر مبنی وسیع تر کثیر الجہتی تعلقات کی ضرورت پر زور دیا، شرکائ نے آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ان کے نقطہ نظر سمیت پاکستان کی مستقل اور اصولی پالیسیوں کو سراہا اور پاکستان اور امریکہ کے درمیان سٹریٹجک ڈائیلاگ کو آگے بڑھانے کی جانب ایک مثبت قدم قرار دیا ، اس تبادلہ خیال نے ممتاز امریکی تھنک ٹینکس اور سٹریٹجک امور کے اداروں کے نمائندوں کے ساتھ بات چیت میں اہم علاقائی اور عالمی مسائل پر پاکستان کے اصولی موقف کو بیان کرنے اور پاکستان کے سٹریٹجک نقطہ نظر کو گہرا سمجھنے کا موقع فراہم کیا
Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات