Live Updates

وزیراعظم سے وزیرمملکت قانون بیرسٹرعقیل ملک واراکین قومی اسمبلی کی ملاقاتیں

جمعہ 20 جون 2025 22:23

وزیراعظم سے وزیرمملکت قانون بیرسٹرعقیل ملک واراکین قومی اسمبلی کی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2025ء) وزیراعظم شہبازشریف سے اراکین قومی اسمبلی شاکر بشیر اعوان، احمد رضا مانیکا، ریاض الحق جج، ڈاکٹر حفیظ الرحمن دریشک اور وزیر مملکت برائے قانون بیرسٹر عقیل ملک نے الگ الگ ملاقات کی اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

جاری بیان کے مطابق ارکان قومی اسمبلی نے وزیر اعظم کو عوام دوست اور پاکستان کے معاشی مسائل کو حل کرنے کے لئے ایک کامیاب بجٹ پیش کرنے پر مبارکباد دی۔ ملاقاتوں میں متعلقہ حلقوں کے امور اور ملک کی مجموعی و سیاسی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقاتوں میں وفاقی وزیر برائے پبلک افیئرز یونٹ رانا مبشر اقبال اور وزیر مملکت پاور ڈویڑن عبد الرحمن کانجو بھی موجود تھے۔

Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات