
نیتن یاہو خطے کے امن کیلئے خطرہ ہے،مسلم ممالک متحد ہو کراسرائیلی جارحیت کیخلاف آواز بلند کریں، ترک صدر
نیتن یاہو ہٹلر پورے خطے کو تباہی کی طرف دھکیلنا چاہتا ہے، مسلمانوں کا اتحاد وقت کی ضرورت ہے اور یہ وقت ہے کہ اپنے اختلافات کو ختم کرکے ایک ہوجائیں،مغربی طاقتیں اسرائیل کی حمایت کر رہی ہیں،طیب اردوان کا اوآئی سی کے اجلاس سے خطاب
فیصل علوی
ہفتہ 21 جون 2025
15:01

(جاری ہے)
اسرائیل اس جنگ کو پورے خطے میں پھیلانا چاہتاہے۔ اس مسئلے کا حل سفارت کاری اور مذاکرات میں ہے۔ ہمارا خطہ مزید جنگ یاعدم استحکام برداشت نہیں کرسکتا۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل کیخلاف عالمی قوانین کے تحت سخت کارروائی ہونی چاہئے۔
اسرائیل خطے کے امن میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ ترکیہ ایران کے عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کااظہار کرتا ہے۔ اسرائیلی کی ایران پرجارحیت کی مذمت کرتے ہیں۔ ترک عوام ایرانی بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔یہ امت مسلمہ کیلئے اہم موقع ہے۔تمام مسلم ممالک کا مقصد قبلہ اول کاتحفظ ہے۔ترکیہ اسرائیلی جارحیت کیخلاف ہمیشہ سے کھڑا ہے۔اسرائیل نے یمن، لیبیا اور شام پرجارحیت کے بعد ایران پرحملہ کردیا ہے،، نیتن یاہوہٹلر پورے خطے کو تباہی کی طرف دھکیلنا چاہتا ہے۔اسلامی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ترک صدرکامزید یہ بھی کہنا تھا کہ ایران اسرائیل تنازع خطرناک موڑ پر ہے۔ تنازع جلد ختم نہ ہواتونتائج دہائیوں تک محسوس ہوں گے۔اسرائیل اورایران کاتنازع تیزی سے ناقابل واپسی مقام کی طرف بڑھ رہا ہے۔ جنون جلد ختم ہونا چاہیے ورنہ نتائج کئی دہائیوں تک محسوس ہوں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال نہ صرف خطے بلکہ یورپ اورایشیا کو بھی متاثر کرسکتی ہے۔قبل ازیں اسلامی تعاون تنظیم کی وزرائے خارجہ کونسل کے دو روزہ اجلاس کے دوران ترکیہ کو تنظیم کی تین سالہ چیئرمین شپ سونپ دی گئی۔ نئے چیئرمین ترک وزیر خارجہ حقان فدان نے افتتاحی خطاب میں ایران پر اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کی اور خطے میں امن کے لیے امت مسلمہ کے اتحاد پر زور دیا۔حقان فدان نے کہا کہ ہم دنیا کی ایک چوتھائی آبادی کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ اسرائیل اس وقت ایران پر حملہ آور ہے، جبکہ غزہ سے یمن اور لبنان تک جنگ کا سامنا ہے۔ ہمیں اسرائیلی جارحیت کو روکنا ہوگا۔مزید اہم خبریں
-
ایران میں مسلح افراد سے جھڑپ میں ایک پولیس اہلکار ہلاک
-
حکومت کو آئی ایم ایف کی بجائے ملک کی 40 امیر ترین شخصیات سے فائدہ اٹھانے کا مشورہ
-
لاہور میں ای ٹیکسی سروس کیلئے 1100 گاڑیوں کی دستیابی کا ورکنگ پیپر تیار
-
'جعلی تحقیق' سائنس پر اعتماد کو ختم کر رہی ہے
-
عمان کا پاکستانی طلباء کیلئے انڈرگریجویٹ سکالرشپس کا اعلان
-
14 کروڑ 30 لاکھ سے زائد براڈ بینڈ صارفین کیساتھ کیش لیس معیشت کی طرف منتقل ہونی کی بھرپورصلاحیت موجود ہے ‘ شزا فاطمہ
-
وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر این ڈی ایم اے کی ٹیم امدادی سرگرمیوں کی نگرانی کے لیے پشاور پہنچ گئی
-
یوسف رضا گیلانی کا ہیلی کاپٹر حادثہ پر اظہار افسوس
-
پاکستان میں شدید سیلاب کے نتیجے میں ہلاکتیں تین سو سے زائد
-
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے دورہ برطانیہ منسوخ کردیا
-
ٹرمپ پوٹن سمٹ دوستانہ ماحول میں، مگر سیزفائر ڈیل نہ ہو سکی
-
وزیراطلاعات سے بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر کی ملاقات ، دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے روابط پر اطمینان کا اظہار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.