اپنے قتل کی خبر کے بعد تہران میں چیف آف سٹاف منظر عام آگئے

ہفتہ 21 جون 2025 17:08

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2025ء)ایران کی مسلح افواج کے چیف آف سٹاف میجر جنرل عبدالرحیم موسوی نے اسرائیل کی طرف سے ان کے قتل کے بارے میں کئی افواہیں گردش کرنے کے بعد تہران میں ایک فضائی دفاعی سائٹ کا دورہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق یہ مقام ایران کی سپریم نیشنل سیکورٹی کونسل کے قریب ہے۔ واضح رہے 13 جون کو جب اسرائیل نے ایران پر اپنا بے مثال حملہ کیا تو اس نے چیف آف سٹاف محمد حسین باقری، پاسداران انقلاب کے کمانڈر حسین سلامی اور گارڈز ایرو سپیس فورس کے دیگر کمانڈروں کو قتل کر دیا تھا۔ ایرانی سپریم لیڈر علی خامنہ ای نے اس کے بعد موسوی کو باقری کا جانشین مقرر کیا تھا۔