Live Updates

صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ کافیصل آباد چنیوٹ دو رویہ سڑک کی تعمیر کا جائزہ لینے کیلئے دورہ

ہفتہ 21 جون 2025 17:26

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2025ء) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبہ بھر میں روڈ انفراسٹرکچر کی تعمیر پر کام تیزی کے ساتھ جاری ہے۔صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ نے فیصل آباد چنیوٹ دو رویہ سڑک کی تعمیر کا جائزہ لیا۔انہوں نے تعمیراتی میٹریل کا معیار چیک کیا اور کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کی۔

(جاری ہے)

ملک صہیب احمد بھرتھ نے اس موقع پر بتایا کہ سات ارب کی لاگت سے جاری منصوبہ کو45 فی صد مکمل کر دیا گیا ہے۔24 کلومیٹر دو رویہ سڑک کی تعمیر سے فیصل آباد اور چنیوٹ کا سفر40 منٹ سے بھی کم میں طے ہوگا۔انہوں نے اسفالٹ کے درجہ حرارت کو چیک کیا۔ منصوبہ پر کام کرنے والے کنسلٹنٹ کی چیکنگ رپورٹ کا معائنہ کیا۔صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے ریکارڈ ترقیاتی بجٹ دیا۔ ہر آنے والا دن صوبہ کی ترقی کا ضامن ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز صوبہ کی عوام کو بہترین انفراسٹرکچر دے رہی ہیں۔
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات