Live Updates

ایران کو بڑا دھچکا، ایرانی قدس فورس کا ایک اور اہم کمانڈر مارا گیا، اسرائیلی فوج کا دعوی

ہفتہ 21 جون 2025 19:47

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2025ء)ایرانی قدس فورس کے سربراہ سعید یزد کے بعد ایرانی قدس فورس کا ایک اور کمانڈر مارا گیا۔ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی قدس فورس کے کمانڈر بہنام شہریاری کو اسرائیل کی سرحد سے ایک ہزار کلو میٹر کے فاصلے پر گزشتہ شب شہید کردیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بہنام شہریاری مغربی ایران کے علاقے میں سفر کر رہے تھے کہ اسرائیلی حملے کے نتیجے میں شہید ہوگئے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے اسرائیلی دفاعی افواج نے اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ پر پوسٹ بھی جاری کی ہے۔اسرائیلی فوج کا کہنا تھا کہ بہنام شہریاری نے حالیہ ایران اسرائیل جنگ میں مرکزی کردار ادا کیا تھا۔ ان کی موت سے ایران کو بڑا دھچکا لگا ہے۔دوسری جانب اسرائیلی فوج نے دعوی کیا کہ ایران کے مغربی صوبہ لرستان کے شہر خرم آباد میں مختلف اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے، جس کے نتیجے میں پاسداران انقلاب کے پانچ ارکان مارے گئے ہیں۔
Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات