Live Updates

چیئرمین او آئی سی کا منصب 3 سال کے لیے ترکیہ کو مل گیا

ہفتہ 21 جون 2025 21:56

استنبول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2025ء)اسلامی تعاون تنظیم کی وزرائے خارجہ کونسل کے دو روزہ اجلاس کے دوران ترکیہ کو تنظیم کی تین سالہ چیئرمین شپ سونپ دی گئی، جبکہ نئے چیئرمین ترک وزیر خارجہ حقان فدان نے افتتاحی خطاب میں ایران پر اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کی اور خطے میں امن کے لیے امت مسلمہ کے اتحاد پر زور دیا۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے م طابق حقان فدان نے کہا کہ ہم دنیا کی ایک چوتھائی آبادی کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ اسرائیل اس وقت ایران پر حملہ آور ہے، جبکہ غزہ سے یمن اور لبنان تک جنگ کا سامنا ہے۔ ہمیں اسرائیلی جارحیت کو روکنا ہوگا۔

Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات