وزیرِاعظم آئندہ برس حج کی تیاری کے حوالے سے جائزہ اجلاس

ہفتہ 21 جون 2025 22:44

وزیرِاعظم آئندہ برس حج کی تیاری کے حوالے سے جائزہ اجلاس
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جون2025ء)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا آئندہ برس حج کی تیاری کے حوالے سے جائزہ اجلاس، وزارت مذہبی امور کو تیاری کی ہدایت۔

(جاری ہے)

اجلاس میں وزیراعظم نے ہدایت کی کہ آئندہ برس حج آپریشن کی تیاری ابھی سے شروع کردی جائے سعودی عرب کی جانب سے جاری کردہ حج پالیسی سے لائحہ عمل فوری طور پر مرتب کیا جائے ۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آئندہ برس حاجیوں کی خدمت میں کسی قسم کی لاپرواہی قبول نہیں کی جائے گی نجی حج اسکیم کو ریگولئز کیا جائے اور آئندہ برس حج کے حوالے سے مدت کا تعین کرکے جلد حتمی لائحہ عمل بھی مرتب کرکے پیش کیا جائے ۔اجلاس میں وفاقی وزرائ مصدق ملک،سردار محمد یوسف اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی۔