
سندھ طاس معاہدہ کوئی سیاسی مفاہمت نہیں بلکہ ایک بین الاقوامی معاہدہ ہے، جو عالمی بینک کی ثالثی میں طے پایا،دفتر خارجہ کے ترجمان
ہفتہ 21 جون 2025 22:54

(جاری ہے)
ترجمان نے کہا کہ سندھ طاس معاہدہ کوئی سیاسی مفاہمت نہیں بلکہ ایک بین الاقوامی معاہدہ ہے، جو عالمی بینک کی ثالثی میں طے پایا۔
اس معاہدے میں کسی بھی فریق کو اسے یکطرفہ طور پر معطل یا ختم کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ ترجمان نے کہا کہ بھارت کا اس معاہدے کو معطل کرنے کا یکطرفہ اور غیرقانونی اعلان نہ صرف بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے بلکہ خود اس معاہدے اور بین الاقوامی تعلقات کے بنیادی اصولوں کے منافی بھی ہے۔ترجمان نے کہا کہ اس قسم کا رویہ نہایت خطرناک اور غیر ذمہ داراری کی مثال ہےجو بین الاقوامی معاہدوں کی ساکھ کو مجروح کرتا ہے اور ایسے ریاستی کردار پر سنگین سوالات اٹھاتا ہے جو اپنے قانونی فرائض کی اعلانیہ نفی کرتا ہو۔ترجمان نے کہا کہ یہ طرزِ عمل علاقائی امن، استحکام اور باہمی اعتماد کے لیے بھی نقصان دہ ہے۔انہوں نے کہا کہ پانی کو سیاسی مقاصد کے لیے ہتھیار بنانا غیر ذمہ دارانہ ہے اور ریاستوں کے ذمہ دارانہ رویے کے قائم شدہ اصولوں کے خلاف ہے۔ترجمان نے کہا کہ بھارت کو فوری طور پر اپنی یکطرفہ اور غیر قانونی پوزیشن واپس لینا چاہیے اور سندھ طاس معاہدے کو مکمل اور بلا روک ٹوک نافذ کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنے حصے کے طور پر اس معاہدے کے لیے مضبوطی سے پرعزم ہے اور اپنے جائز حقوق اور اختیارات کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان سندھ طاس معاہدے پر عمل درآمد کے لیے پُرعزم ہے اور بھارت سے بھی توقع رکھتا ہے کہ وہ اس معاہدے کی روح اور متن کے مطابق اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان ہاؤس سٹاک ہوم میں پاکستان کے 78ویں یومِ آزادی کے موقع پر پروقار تقریب کا انعقاد
-
یوم پاکستان کی مناسبت سے کے کے پروڈکشن کی جانب سے سعودی عرب کے شہر ریاض میں "ہمارا پاکستان " کی تقریب کا انعقاد
-
ہیلی کاپٹر حادثے میں 5 افراد شہید، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ کا صوبے میں ایک روزہ سوگ کا اعلان
-
بیرسٹر گوہر کا بونیر میں ہیلی کاپٹر سروس اور ضلع کو آفت زدہ علاقہ قرار دینے کا مطالبہ
-
خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر میں کلاؤڈ برسٹ اور سیلابی ریلوں سے تباہی، 164 افراد جاں بحق
-
ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال تین ارب میگا کرپشن ،11 افسران ذاتی حیثیت میں پیش، درآمدی لانڈری ، مشنری و دیگر درآمدات کے ریکارڈ کا معائنہ
-
صوبائی دارالحکومت لاہور کے سیوریج کے نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق
-
سردارایازصادق کا خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں سیلابی ریلے سے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
-
خیبرپختونخواہ میں بارشوں اور سیلابی ریلوں نے قیامت برپا کردی، مختلف واقعات میں 146 افراد جاں بحق
-
ٹیکس دہندگان کا تمام بینکنگ ڈیٹا ایف بی آر کو دینے کا فیصلہ
-
صدرمملکت کا بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کی ہلاکت پر خیبر پختونخوا پولیس کی بہادری کو خراج تحسین
-
سید یوسف رضا گیلانی کا بارشوں اور کلاؤڈ برسٹ کے باعث جانی و مالی نقصان پر گہرے رنج و غم کا اظہار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.