Live Updates

پنجاب گرین پروگرام کے تحت بڑے پیمانے پر شجرکاری اور ماحولیاتی منصوبوں کا آغازکر دیا گیاہے۔ترجمان

ہفتہ 21 جون 2025 20:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2025ء) پنجاب کا پیش کردہ بجٹ وزیراعلی مریم نواز کے ماحول دوست ہونے کا عملی ثبوت ہے۔ ترجمان ایوان وزیر اعلی کے مطابق پنجاب گرین پروگرام کے تحت بڑے پیمانے پر شجرکاری اور ماحولیاتی منصوبوں کا آغازکر دیا گیا ہے۔ چیف منسٹر پلانٹ فار پاکستان انیشی ایٹو کے تحت 50 ہزار 869 ایکڑز پر 4 کروڑ 20 لاکھ درخت لگانے کا جامع منصوبہ بنایا گیا ہے۔

سی ایم ایگروفاریسٹری انیشی ایٹو کے تحت 3790 ایکڑز فارسٹ ویسٹ لینڈ پر 13 لاکھ 75 ہزار درختوں کی شجرکاری کی جا رہی ہے۔گرین پاکستان پروگرام کے دائرہ کار میں توسیع، 2 لاکھ 51 ہزار ایکڑز رقبہ پر 46 کروڑ 64 لاکھ 63 ہزار درختوں کی شجرکاری جاری ہے۔پنجاب کے نہری رقبہ پر 10 ہزار 223 ایونیو میل پر 50 لاکھ درختوں کی قطاروں میں شجرکاری کا منصوبہ متحرک ہے۔

(جاری ہے)

لال سوہانرا نیشنل پارک اور سالٹ رینج میں ماحولیاتی سیاحت کے فروغ کے لئے عالمی معیار کی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی گئی ہے۔ ماحولیاتی سیاحت کیلئے وائرلیس نیٹ ورک، ڈیجیٹل کیمرے، جی پی ایس ڈیوائسز اور سی سی ٹی وی کیمرے مہیا کئے جا رہے ہیں ۔محفوظ فطرتی علاقے کے قیام کیلئے ماحول دوست لیڈ سرٹیفائیڈ کثیر المنزلہ عمارت کی تعمیر کا آغاز کردیا گیا ہے اور عملہ کیلئے جدید سہولیات فراہم کی جارہی ہیں ۔

مری اور کہوٹہ کے پہاڑوں میں آفات سے بچا وکیلئے شیلڈنگ سمٹس پروگرام، 600 فائر واچرز کی بھرتی، فائر وہیکلز اور واچ ٹاورز کی فراہمی یقینی بنا رہے ہیں ۔فارسٹ ٹریکس کی بحالی اور چشمے کے پانی کے لئے ٹینکوں کی تعمیر بھی منصوبے کا حصہ ہے۔جی آئی ایس پر مبنی تحفظ کا جدید نظام متعارف، ڈرون، سیٹلائٹ اور LIDAR ٹیکنالوجی سے آگ اور تجاوزات کی فوری نشاندہی ممکن ہوگی۔

ڈیجیٹل کمیونیکیشن سیل قائم کر دیا گیاہے، محکمہ جنگلات کے مانیٹرنگ اینڈ ایویلیوایشن ونگ کو جدید نگرانی کے آلات اور اضافی عملہ فراہم کیا جا رہا ہے۔پنجاب میں قطاروں کی شکل میں درختوں کی ڈیجیٹل نمبر شماری اور جی آئی ایس پر مبنی سروے کا آغاز ہو چکا ہے۔جنگلاتی کاموں کیلئے جدید مشینری خریدی گئی، شجرکاری اور فارسٹری آپریشنز کے عمل کو تیز کیا گیا ہے-صوبہ بھر میں 24 گھنٹے مانیٹرنگ کے لئے 104 فارسٹ کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹرز کے قیام سے جنگلات کے تحفظ کی صلاحیت میں نمایاں اضافہ ہو رہاہے۔
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات