شاہرائوں پر چنگ چی کی بندش عوام اور ٹرانسپورٹرز پر ظلم ہے، محمود حامد، نجیب ایوبی

پابندی واپس لی جائے،ٹرانسپورٹرز وفد نے جماعت اسلامی اور تاجر رہنماں کو 23جون کو کراچی پریس کلب پر اپنی بھوک ہڑتال سے آگاہ کیا

ہفتہ 21 جون 2025 21:35

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2025ء) آل پاکستان آرگنائزیشن آف اسمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج انڈسٹری کراچی کے صدر محمود حامد اور جماعت اسلامی پبلک ایڈ کمیٹی کے جنرل سیکرٹری نجیب ایوبی نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی چنگ چی رکشہ کے کاروبار سے وابستہ افراد کو بے روزگار نہیں ہونے دے گی اور ان پر جاری مظالم پر بھرپور احتجاج کرے گی۔

نے کہا کہ شہر میں پبلک ٹرانسپورٹ نہ ہونے کے مترادف ہے، حکومت نے سرکاری ریڈ اورپنک الیکٹرک بسوں کا کرائے 50 روپے سے 120 روپے کردیا ہے ایسے موقع پر چنگ چی رکشوں کو 20 شاہراہوں پر بند کر دینا اور ان پر 50 اور 40 ہزار روپے کے چالان، ایف آئی آر اور گرفتاریاں انتہائی قابل مذمت ہیں جس کی بھرپور مزاحمت کی جائے گی۔وہ آج آل اورنگی چنگ چی رکشہ اینڈ سی این جی ایسوسی ایشن کے وفد سے ادارہ نور حق میں بات چیت کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

جس نے ایسوسی ایشن کے صدر عمران زیدی اور جنرل سیکرٹری عدنان حسین شاہ کی قیادت میں جماعت اسلامی پبلک ایڈ کمیٹی کے رہنماں سے ملاقات کی اور اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔ ٹرانسپورٹرز رہنماں نے جماعت اسلامی کی قیادت کو پیر 23 جون کو کراچی پریس کلب پر ہونے والیبھوک ہڑتال کے حوالے سے بھی آگاہ کیااور کہا کہ ہمیں فاقہ کشی اور ظلم سے نجات دلائی جائے۔اس موقع پر ڈپٹی جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی عبدالرحمن فدا بھی موجود تھے، عبدالرحمن فدا نے کہا کہ ریڈ بسوں کے کرایوں میں اضافہ کر کے اور 20 روٹ پر چنگ چی رکشوں کو بند کر کے حکومت ساڑھے تین کروڑ شہریوں کو عذاب میں مبتلا کر رہی ہے جس کی بھرپور مزاحمت کی جائے گی۔