Live Updates

بوم بوم تل ابیب کو اس وقت سوشل میڈیا پر چھا چکا ہے

گانے کی وڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ایرانی میزائلوں کی بارش تل ابیب کے ساحلوں، کلبوں، اور گلیوں پر ہو رہی ہے

اتوار 22 جون 2025 10:50

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2025ء)بوم بوم تل ابیب کو اس وقت سوشل میڈیا پر چھا چکا ہے، اسرائیلی مخالفین نے ایک زبردست اور طنزیہ گانے کے ذریعے نہ صرف اسرائیل پر میزائل برسائے ہیں بلکہ ان مظالم کا بھی حساب چکتا کیا ہے جو غزہ میں نہتے فلسطینیوں پر ڈھائے گئے۔ سوشل میڈیا پر جاری ہونے والا گانا Boom Boom Tel Aviv محض ایک موسیقی کا ٹریک نہیں، بلکہ ایک سیاسی طمانچہ ہے وہ بھی دھماکے دار انداز میں۔

(جاری ہے)

یہ گانا اسرائیلی سوشل میڈیا صارفین پر بھی کڑا طنز کرتا ہے، جنہوں نے غزہ پر بمباری کے دوران شہید بچوں اور عورتوں کا مذاق اڑایا تھا۔ اب وہی بوم بوم ان کے شہر پر گونج رہا ہے، اور گانے کے بولوں میں اسے مکافاتِ عمل کا نام دیا گیا ہے۔گانے کی وڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ایرانی میزائلوں کی بارش تل ابیب کے ساحلوں، کلبوں، اور گلیوں پر ہو رہی ہے، اور پسِ منظر میں ایک زبردست اور پرکشش دھن کے ساتھ گانا بچل رہا ہے۔ اس گانے کو سوشل میڈیا پر ایران، لبنان، ترکی، پاکستان، اور دنیا بھر کے اسرائیل مخالف حلقوں میں خوب سراہا جا رہا ہے۔ ٹک ٹاک، انسٹاگرام اور ایکس (سابقہ ٹوئٹر)پر ہزاروں صارفین نے ویڈیو پر رقص، طنزیہ تبصرے اور مزاحیہ ترمیمات بنا کر اپ لوڈ کی ہیں۔
Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات