بلاول بھٹو زرداری کا حالیہ بین الاقوامی دورہ، پاکستان کی پارلیمانی سفارتکاری کیلئے اہم سنگِ میل ہے،ملک محمد اسحاق

اتوار 22 جون 2025 15:00

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2025ء)صدر پاکستان پیپلزپارٹی پالیسیز ومنصوبہ بندی خلیج ومشرق وسطیٰ ملک محمد اسحاق نے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو پارلیمانی سفارتکاری کا کامیاب دورہ مکمل کرکے وطن واپس پہنچنے پر شاندار الفاظ میں خراجِ تحسین کیا ہے۔اپنے تہنیتی پیغام میں انھوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا حالیہ بین الاقوامی دورہ، پاکستان کی پارلیمانی سفارتکاری کیلئے اہم سنگِ میل قرار،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے عالمی سطح پر پاکستان کا مثبت اور حقیقی تشخص اُجاگر کیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سفارتی محاذ پر پاکستان کا مقدمہ نہایت مؤثر انداز میں پیش کیا،جو قابلِ فخر اور لائقِ تحسین ہے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے عالمی فورمز پر پاکستان کے مؤقف کو جرات، حکمت اور بصیرت کے ساتھ اُجاگر کیا،جس سے پاکستان کا وقار بلند ہوا اور عالمی سطح پر مثبت تاثر قائم ہوا۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کردار نہ صرف پاکستان کی خارجہ پالیسی کے فروغ میں اہم رہا ہے بلکہ انہوں نے ایک بااعتماد سفارتکار کے طور پر ملک کی نمائندگی کی۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان کو ایسے نوجوان رہنمائوں پر فخر ہے جو بین الاقوامی سطح پر قوم کی ترجمانی کے فرائض نہایت ذمہ داری سے سر انجام دیتے ہیں۔انھوں نے چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور انکی کامیابیوں کے تسلسل کیلئے دُعا کی۔