وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی ژوب آمد، جسٹس جمال خان مندوخیل کی والدہ کے انتقال پر تعزیت و فاتحہ خوانی کی

اتوار 22 جون 2025 17:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2025ء) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اتوار کے روز سپریم کورٹ کے جج جسٹس جمال خان مندوخیل اور پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء سینیٹر بلال خان مندوخیل سے ان کی والدہ محترمہ کی وفات پر تعزیت کرنے کے لئے ژوب کا دورہ کیا۔انہوں نے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے فاتحہ خوانی کی۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ کے ہمراہ گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل،صوبائی وزراء نور محمد دومڑ، بخت محمد کاکڑ اور اراکین بلوچستان اسمبلی زمرک خان اچکزئی و میر یونس عزیز زہری بھی موجود تھے۔

ژوب آمد پر کمشنر ژوب ڈویژن، ڈی آئی جی، ڈپٹی کمشنر ژوب محبوب احمد، اسسٹنٹ کمشنر محمد نوید عالم، ایس پی اور اے ڈی سی اورنگزیب کاسی سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے وزیر اعلیٰ اور وفد کا استقبال کیا ۔وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور دیگر نے مرحومہ کی مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔