Live Updates

اسرائیل انسانیت کیلئے خطرناک ہے ،اس نے جنگی جرائم کی تمام حدودیں پار کی ہیں ، مقررین

رہبر انقلاب اسلامی ،اسلام و انسانیت کے ساتھ ساتھ عالمی امن کیلئے اپنا کردار ادا کررہے ہیں ایران کا دفاع حقیقت میں پاکستان کا دفاع ہے ،ہمیں متحد ہونا ہوگا ، اطہر مشہدی ،مفتی تنور الحق تھانوی، حسن صغیر عابدی ،عسکری دیوجانی ،سردار امر سنگھ ودیگر کا خطاب

اتوار 22 جون 2025 17:55

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2025ء) جعفریہ آرگنائزیشن کے تحت اسرائیلی بربریت کے خلاف ایک بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ،جس میں خطاب کے دوران مقررین نے کہا کہ ہم پاکستان کے آرمی چیف اور حکومت پاکستان کے شکر گزار ہیں جنہوں نے مشکل وقت میں ایران کا بھرپور ساتھ دیا ۔

(جاری ہے)

ہم یہ بات باور کروانا چاہتے ہیں کہ اسرائیل بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کررہا ہے ،ایران سے قبل غزہ کے مظلوم مسلمانوں پر جارحیت کی گئی اور اب اس کے شر سے کوئی محفوظ نہیں ہے ،اب وقت آگیا ہے کہ اسرائیل کو متحد ہوکر روکا جائے مقررین نے مزید کہا کہ رہبر انقلاب اسلامی سید علی خامنہ ای اس وقت اسلام اور انسانیت کا سرمایہ ہیں اور تمام مسلمان بلاتفریق رنگ و نسل اپنے محبوب قائد اور رہبر کے ساتھ کھڑے ہیں ۔

اگر رہبر انقلاب کو کوئی نقصان پہنچا تو اس کا رد عمل بہت سخت ہوگا اور عالمی طاقتوں کا اس کا خمیازہ بھگتنا ہوگا ۔ہم اہلیان پاکستان ایران کے ساتھ مکمل یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہیں ،اجتماع سے محمد حسن محنتی ،ڈاکٹر فاروق ستار، مفتی عبدالرحمن سلفی ،ڈاکٹر شجاع ایڈوکیٹ،علامہ فرقان حیدر عابدی ،پروفیسر منوج کمار ،علامہ ناظر عباس تقوی اور دیگر نے خطاب کیا ۔اس موقع پر اسرائیل کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی ۔
Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات