عافیہ صدیقی کیس،اٹارنی جنرل قانونی رائے 25 جون کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش کریں گے

اتوار 22 جون 2025 18:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جون2025ء)پاکستان کے دفتر خارجہ امریکی عدالت میں عافیہ صدیقی کی رہائی سے متعلق حکومتی عدالتی معاونت کے لیے اٹارنی جنرل آفس سے مانگی گئی قانونی رائے بار ے رپورٹ رواں ہفتے 25جون بروزبدھ کواسلام آبادہائی کورٹ میں پیش کی جائیگی۔

(جاری ہے)

اسلام آباد ہائی کورٹ میں امریکا میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی اور وطن واپسی سے متعلق کیس کی سماعت جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان کریں گے ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کے وکیل عمران شفیق ایڈوکیٹ اور سابق سینیٹر مشتاق احمد عدالت میں پیش ہوں گے، دفتر خارجہ حکام بھی عافیہ صدیقی کیس میں عدالت میں پیش ہوں گے۔

سابقہ سماعت پرعدالت کوبتایاگیاتھاکہ دفتر خارجہ نے امریکی عدالت میں عافیہ صدیقی کی رہائی سے متعلق حکومتی عدالتی معاونت کے لیے اٹارنی جنرل آفس سے قانونی رائے مانگی ہے اس لیے مزیدوقت دیاجائے ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے مؤقف اپنایا تھاکہ عافیہ صدیقی کیس میں امریکہ میں حکومتی عدالتی معاونت کے لیے دس روز کا وقت دیا جائے۔عدالت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کی ایک ہفتے کی وقت دینے کی استدعا منظور کرلی، کیس کی سماعت 25 جون تک ملتوی کردی گئی