Live Updates

ایران پر امریکی حملہ کھلی دہشت گردی ہے،متحدہ علماء محاذ

ایران کو اپنے دفاع وتحفظ کیلئے جوہری ایٹمی قوت بننے کا پورا حق حاصل ہے،مولانا محمدامین انصاری احتجاجی اجلاس سے خطاب

اتوار 22 جون 2025 20:05

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2025ء) متحدہ علماء محاذ پاکستان کے بانی سربراہ مولانا محمدامین انصاری نے اپنی زیر صدارت ایران پر امریکی حملے کے خلاف احتجاجی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایران پر امریکی حملے کی شدید مذمت کی ہے اور اسے کھلی دہشتگردی ،ایران کی آزادی و خود مختاری اور بین الاقوامی قوانین کے خلاف وحشیانہ اقدام قرار دیا ہے ۔

امریکہ غزہ فلسطین میں اسرائیلی جارحیت کا کھل کر ساتھ دینے کے بعد اب اسرائیل ایران جنگ میں بھی فریق بن کر ایران کی جوہری تنصیبات پر مجرمانہ حملوں کا مرتکب ہوا ہے۔ امریکہ اسرائیل مل کر گریٹر اسرائیل کے مذموم خوفناک منصوبے کی تکمیل کی طرف بڑھ رہے ہیں ۔ ایران پر اسرائیلی امریکی جارحیت کی جنگ اب صرف ایران کی جنگ نہیں رہی بلکہ کفر و اسلام کی جنگ ہے۔

(جاری ہے)

احتجاجی اجلاس کی قرارداد میں مسلم حکمرانوں سے مطالبہ کیا گیا کہ ایران پر امریکی حملہ عالم اسلام پر حملہ ہے پاکستان سمیت مسلم حکمران طاغوتی، استعماری، استبدادی شیطانی قوتوں کیخلاف برادر اسلامی ملک ایران کا ہر سطح پر کھل کر ساتھ دیں ۔حکومت پاکستان کے ساتھ ساتھ پاکستان کے علماء ،غیور عوام ایران کے ساتھ ایک پیج پر ہیں۔امریکہ نے ایران کے خلاف اسرائیلی جنگ میں شریک ہو کر اسلام و ملت اسلامیہ کے خلاف طبل جنگ بجا دیاہے۔اب تمام مسلم ممالک کو پاکستان کی طرح اپنے دین و ایمان کے تحفظ اور ملکی بقاء و دفاع کیلئے ایٹمی قوت بننے کیلئے مشترکہ لائحہ عمل تشکیل دینا چاہئے۔ایران کو اپنے دفاع وتحفظ کیلئے جوہری ایٹمی قوت بننے کا پورا حق حاصل ہے ۔
Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات