اسرائیل خطے کا وحشی بھیڑیا بن چکاہے نہتے فلسطینیوں اور ایران پر ہونے والے اسرائیلی حملے ان کی سفاکیت اور وحشی پن کا کھلا ثبوت ہیں جنگی جرائم کے باوجود اسرائیل کو کھلی چھوٹ دینا عالمی امن کے لیے سنگین خطرہ ہے۔ مولانا عبدالرحمن رفیق

اتوار 22 جون 2025 20:05

ئ*کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جون2025ء)جمعیت علما اسلام کے مرکزی رہنما اور رکن مرکزی مجلس شوری شیخ الحدیث مولانا عبدالرحمن رفیق نے کہا ہے کہ اسرائیل خطے کا وحشی بھیڑیا بن چکا ہے اس کی درندگی اور ظلم و بربریت ناقابلِ برداشت ہو چکی ہے اگر اسلامی ممالک نے اب بھی ہوش کے ناخن نہ لیے تو ایک ایک کر کے سب یہودی جارحیت کا نشانہ بنیں گے ان کا اظہار انہوں نے مختلف اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ اسرائیل کو امریکہ کی پشت پناہی حاصل ہے اور اسی سرپرستی میں وہ انسانیت سوز جرائم کی نئی تاریخ رقم کر رہا ہے نہتے فلسطینیوں اور ایران پر ہونے والے اسرائیلی حملے ان کی سفاکیت اور وحشی پن کا کھلا ثبوت ہیں۔

انہوں نے عالمی برادری بالخصوص اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیموں کی مجرمانہ خاموشی کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ جنگی جرائم کے باوجود اسرائیل کو کھلی چھوٹ دینا عالمی امن کے لیے سنگین خطرہ ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اب وقت آ چکا ہے کہ امتِ مسلمہ فلسطین اور ایران کے حق میں کھل کر سامنے آئے اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف متحد ہو کر مضبوط موقف اپنائے اگر آج اتحاد کا مظاہرہ نہ کیاگیا تو کل ہر مسلمان ملک اس بھیڑیے کا شکار بنتا چلا جائے گا انہوں نے کہا کہ وقت کا تقاضا ہے کہ مسلمان حکمران خوابِ غفلت سے جاگیں اور عملی اقدام کریں۔