شجاعت حسین ودیگر کا میر عطا الرحمن مینگل کی شہادت پر گہرے افسوس ،تعزیت کا اظہار

میر نصیر مینگل اور ان کے خاندان نے ہمیشہ پاکستان سے وفاداری نبھائی ،بلوچستان کے حقوق کے لیے جدوجہد کی

اتوار 22 جون 2025 21:55

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2025ء) پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ وسابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین نے سینئر مسلم لیگی رہنما ،سابق وزیر اعلی بلوچستان میر محمد نصیر مینگل کے صاحبزادے میر عطا الرحمن مینگل کی شہادت پر گہرے افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔میر محمد نصیر خان مینگل کے فرزند اور جھالاوان عوامی پینل کے سربراہ میر شفیق الرحمن مینگل کے بھائی میر عطا الرحمن مینگل وڈھ کے علاقے آڑینجی اواک کے مقام پر فائرنگ سے شہید ہو گئے جبکہ میر عطا الرحمن مینگل کے فرزند میر مطیع الرحمن مینگل زخمی ہیں ۔

(جاری ہے)

چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ میر نصیر مینگل اور ان کے خاندان نے ہمیشہ پاکستان سے وفاداری نبھائی اور بلوچستان کے حقوق کے لیے جدوجہد کی،میں غم زدہ خاندان کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔ پاکستان مسلم لیگ کے سینئر نائب صدر چویدری سالک حسین، مرکزی سیکرٹری جنرل محمد طارق حسن، چیف رگنائزر ڈاکٹر امجد، مرکزی سیکرٹری اطلاعات مصطفی ملک، رکن قومی اسمبلی مسز فرخ خان، مسلم لیگ بلوچستان کے صدر ڈاکٹر شکیل روشن اور دیگر مسلم لیگی رہنمائوں نے بھی پارٹی کے سنیئر رہنما میر نصیر مینگل سے دلی تعزیت اور افسوس کا اظہار کیا اور مرحوم کی بلندی درجات کے لیے فاتحہ خوانی کی۔