
بھارتی تحقیقاتی ادارےنےمقبوضہ جموں وکشمیر کے دومقامی باشندوں کوگرفتار کر لیا
اتوار 22 جون 2025 22:00
(جاری ہے)
بھارتی تحقیقاتی ادارے نے ان دو کشمیریوں پرپہلگام حملے میں ملوث افراد کو اپنے گھروں میں پناہ دینے اور کھانے پینے کا سامان بہم پہنچانے کا الزام عائد کیا ہے۔
گرفتار افراد کے لواحقین نے اس الزام کی سختی سے تردید کی ہے جبکہ مقامی لوگوں نے بھی این آئی اے کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ گرفتارکئے گئے نوجوان عام شہری ہیں جن کا ایسی کسی بھی سرگرمیوں سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ اہلخانہ اور مقامی لوگوں کی اس تردید سے این آئی اے کے الزامات میں کوئی صداقت دکھائی نہیں دیتی۔تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بھارت در اصل اس گرفتاری کی آڑ میں آزاد کشمیر اور پاکستان میں ایک اور مہم جوئی کی منصوبہ بندی کررہا ہے۔ بھارتی حکومتی رہنما بھی بار بار یہ بیان دے رہے ہیں کہ آپریشن سندور ابھی ختم نہیں ہوا جس سے ان کے جارحانہ ارادوں کا پتہ چلتا ہے اور یہ ظاہر ہوتا ہے کہ مودی حکومت مزید کسی بڑے فالس فلیگ آپریشن کے تانے بانے بن رہی ہے۔ یہ بھی خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ بھارتی حکومت ایران کی صورت حال سے فائدہ اٹھا کر پاکستان کے خلاف پھر کوئی جارجیت کرنے کی کوششوں میں ہے۔تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے پاکستان کو اس معاملے میں آنکھیں کھلی رکھنا ہوں گی تاکہ بھارتی حکومت دوبارہ سات مئی جیسی جارحانہ حرکت نہ کرسکے جس میں معصوم لوگوں کی جانیں ضائع ہوئی تھیں۔تجریہ نگاروں نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت اگر پاکستان کے خلاف پھر کسی جارحیت کا ارتکاب کرتا ہے تو خطے میں ایک نیابحران پیداہوگا جو پہلے ہی ایران اسرائیل جنگ کے باعث سخت تنائو کا شکار اور غیر یقینی صورتحال سے دوچار ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
بھارت اورچین کے درمیان 5 سال بعد سرحدی تجارت بحالی پرپیش رفت
-
مودی حکومت نے فوجی افسران کو گیم شو میں شامل کر کے ادارے کے وقار کو مجروح کردیا
-
شارجہ فٹبال کلب اور جنرل ٹیک کا اسٹریٹیجک شراکت داری کا اعلان
-
امریکی قرضے 370 کھرب ڈالر سے تجاوز کرگئے
-
برٹش پاکستانی طالبہ ماہ نور چیمہ نے تعلیمی میدان میں دنیا بھر کے بچوں کو پیچھے چھوڑ دیا
-
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صحافیوں کو غزہ میں داخلے کی اجازت دیئے جانے کی حمایت
-
آرامکو کا جعفورہ گیس پروسیسنگ پلانٹس کے حوالے سے بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے کنسورشیم کے ساتھ 11 ارب ڈالر کا لیز اینڈ لیز بیک معاہدہ
-
سعودی عرب ، سیاحتی شہر ابھا میں آسمانی بجلی گرنے سے 2 خواتین جاں بحق ، ایک شدید زخمی
-
کویت میں زہریلی شراب پینے سے متعدد غیر ملکی جاں بحق
-
انٹرویو میں متنازع دعوی،میلانیا ٹرمپ کی ہنٹر بائیڈن پر مقدمہ کرنے کی دھمکی
-
بہار، راہول گاندھی کی ووٹرفہرست کے ’’7 مردہ افراد ‘‘ کے ساتھ چائے نوشی
-
ورک فرام ہوم کرنے والوں کے لیے دنیا کے 10 بہترین ممالک کی فہرست جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.