راولپنڈی اوراسلام آباد میں موسلا دھار بارش، گرمی کا زورٹوٹ گیا

پیر 23 جون 2025 12:18

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2025ء)راولپنڈی اور اسلام آباد میں موسلادھار بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا اور گرمی کا زور بھی ٹوٹ گیا۔ شمس آباد 15، سیدپور میں 27 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔بارش سے گرمی اور حبس میں کمی آگئی۔

(جاری ہے)

محکمہ واسا کے مطابق نالہ لئی میں پانی کا بہا معمول کے مطابق ہے، بارش کے پیش نظر انتظامات مکمل ہیں۔محکمہ واسا کا کہنا ہے کہ نشیبی علاقوں میں عملہ اور مشینری تعینات ہے، راولپنڈی میں رین ایمرجنسی نافذ ہے۔دوسری جانب کراچی کے علاقوں آئی آئی چند دیگر روڈ، صدر اور ایم اے جناح روڈ میں صبح سویرے بوندا باندی ہوئی۔