
امریکا کے خلاف طاقتور ٹارگٹ آپریشن کیئے جائیں گے.ایرانی پاسداران انقلاب
واشنگٹن کو بھاری، افسوسناک اورغیرمتوقع نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا‘ٹرمپ نے جو جنگ شروع کی اسے تہران ختم کرئے گا.ترجمان کی پریس کانفرنس
میاں محمد ندیم
پیر 23 جون 2025
14:54

(جاری ہے)
امریکی صدر کو مخاطب کرتے ہوئے پاسداران انقلاب کے ترجمان نے انگریزی میں کہا کہ مسٹر ٹرمپ یہ جنگ شروع آپ نے کی ہے لیکن اسے ختم ہم کریں گے دوسری جانب ایرانی ذرائع ابلاغ نے ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں ایران کے کمانڈر ان چیف امیر حاتمی کو ایک آپریشن روم میں ساتھی افسران سے بات کرتے دیکھا جا سکتا ہے ویڈیو میں ایرانی کمانڈر ان چیف کو کہتے سنا جا سکتا ہے کہ ماضی میں جب بھی امریکہ نے ایران کے خلاف مجرمانہ کارروائی کی تو اسے فیصلہ کن جواب ملا ہے اس بار بھی ایسا ہی ہو گا. دریں اثنا، ایرانی فوج کے چیف آف اسٹاف عبدالرحیم موسوی نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ امریکی حملے کے بعد ان کی افواج کی جانب سے امریکی فوجیوں کے خلاف کسی بھی قسم کی کارروائی کا امکان پیدا ہو گیا ہے ان کا کہنا ہے کہ ایران کبھی پیچھے نہیں ہٹے گا ‘ادھر رپورٹ میں بتایاگیا ہے کہ ایرانی پارلیمنٹ کی آبنائے ہرمز بند کرنے کی منظوری دیئے جانے کے بعد متعدد تیل بردار بحری جہازوں نے راستہ بدل لیا ہے . ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے گزشتہ روز استنبول میں پریس کانفرنس کے دوران تہران کی جانب سے آبنائے ہرمز کو بند کرنے کا عندیہ دیا تھا جس کے بعد ایرانی پارلیمنٹ نے آبنائے ہرمز کو بند کرنے کی باضابط منظوری دے دی تاہم حتمی فیصلہ سپریم لیڈر اورملک کے اعلیٰ ترین سکیورٹی ادارے کی منظوری سے مشروط ہے آبنائے ہرمز کے ذریعے عالمی تیل اور گیس کی 20 فیصد سپلائی اس راستے سے ہوتی ہے . پاسداران انقلاب کے کمانڈر اسماعیل کوثری نے بتایا کہ آبنائے کو بند کر نے کا آپشن زیرغور ہے اور ضرورت پڑنے پر فیصلہ کیا جائے گا اس سمندری راستے سے ایران سمیت متعدد عرب ممالک تیل کی سپلائی کے لیے استعمال کرتے ہیں رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایرانی پارلیمنٹ جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں کے بعد جوہری عدم پھیلاﺅکے معاہدے (NPT) سے دستبرداری پر غور کررہی ہے . ایران کے سرکاری نشریاتی ادارے کے مطابق امریکی جنگی طیاروں کی جانب سے فردو اور اصفہان اور نطنز کے جوہری مقامات پر یورینیم کی افزودگی کی تنصیب پر بمباری کے چند گھنٹے بعد بندش کی کوئی خاص تاریخ طے نہیں کی گئی ہے ایران اور سلطنت عمان کے درمیان آبنائے ہرمز تیل کی عالمی برآمدات کے لیے ایک بڑا جہاز رانی کا راستہ ہے اور21 ملین بیرل سے زیادہ تیل روزانہ آبنائے ہرمز سے گزرتا ہے اسی طرح مائع قدرتی گیس کی برآمدات کا ایک تہائی حصہ یہاں سے گزرتا ہے یہ دنیا کے حساس ترین چوکیوں میں سے ایک ہے اور حالیہ تناﺅ کے بعد شپنگ کمپنیوں نے آبنائے ہرمز سے گریز کرنا شروع کر دیا ہے اور بحری جہازوں کے لیے انشورنس کی شرح 60 فیصد سے زیادہ بڑھ گئی ہے ایران بھی تیل کی برآمد اور سامان کی درآمد کے لیے آبنائے ہرمز پر انحصار کرتا ہے .
مزید اہم خبریں
-
آلو اور ٹماٹر کی تو پرانی رشتہ داری نکل آئی
-
تاریخ کے دو رُخ | ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
-
پنجاب کی جیلوں میں قیدیوں کے لیے فیملی ہومز، ایک دیرینہ خواب کی تعبیر
-
جرمنی میں مستحق شہریوں کو 47 بلین یورو کی ریکارڈ ادائیگیاں
-
لاہور میں غیر اخلاقی تقریب پر پنجاب حکومت کا نوٹس، مرکزی ملزم سمیت متعدد افراد گرفتار
-
اسلام آباد میں ’غیر قانونی‘ مساجد کے تنازع کا حل کیا ہے؟
-
وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ کا سیلاب میں جاں بحق افراد کے لواحقین کیلئے 20، 20 لاکھ روپے کا اعلان
-
امریکہ اور بھارت کا تجارتی تنازعہ شدت اختیار کرگیا، ٹرمپ نے مذاکرات منسوخ کردیئے
-
کون حمیرا اصغر؟ مرینہ خان کو دوران شو لاعلمی مہنگی پڑگئی، صارفین نے بے حس اور لاپروا قرار دیا
-
آج ہماری سرزمین رو رہی ہے، سیلاب متاثرین کی امداد اور بحالی کیلئے گلوکار عاصم اظہر میدان میں آگئے
-
عوام ایکسپریس چند روز میں دوسری بار حادثے کا شکار، ایک مسافر جاں بحق 19 زخمی
-
یوٹیوبر ڈکی بھائی کو گرفتار کر لیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.