آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقو ں میں موسم گرم اورشدید حبس برقرار رہنے کا امکان

پیر 23 جون 2025 22:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2025ء) آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقو ں میں موسم گرم اورشدید حبس برقرار رہنے کا امکان ہے، جبکہ کشمیر ، بالائی خیبرپختونخوا، اسلام آباد اورشمال مشرقی پنجاب میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہا۔

(جاری ہے)

تا ہم بالائی پنجاب اور اسلام آباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ پری مون سون کی بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش نور پور تھل 29، اسلام آباد (سید پور 27، زیروپوائنٹ 09، گولڑہ 07، بوکرا 01)، راولپنڈی (شمس آباد 14، کچہری اور چکلالہ 01)، سرگودھا سٹی 05 اور جھنگ میں 04ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔پیر کو ریکارڈ کئے گئے زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت سبی 46، تربت، جیکب آباد، دادو 45، نوکنڈی اور خیرپور میں 44ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔