جی ایس پی پلس سٹیٹس اورFTAsکے ملکی برامد ات پر اثر ات واضا فے کے بارے میں آگاہی سیمینار کا انعقاد

بزنس کمیو نٹی اور ایکسپورٹر زکو GSP+Status کی سہو لت سے بھر پور استفا دہ کر ی: مقر رین خیبر پختونخو ا میں ملکی برا ٓمد ات کو بڑ ھا نے کے لئے بے پنا ہ پو ٹیشل مو جو دہ ہی: صدر فضل مقیم خان

پیر 23 جون 2025 22:45

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جون2025ء) سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے (TDAP) کے تعاون سے جی ایس پی پلس اسٹیٹس اور آزاد تجارتی معاہدوں (FTAs) کے برآمدات کے فروغ و ا ثر ات کے بارے میں آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا۔سیمینار کی صدارت سر حد چیمبر کے صدر فضل مقیم خان نے کی۔ سر حد چیمبر کے سینئر نائب صدر عبدالجلیل جان، نائب صدر شہریار خان، چیمبر کی ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین سیف اللہ خان، عدنان ناصر، وویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی صدر رابعہ بصری اور دیگر عہدیداران کے علاوہ ایکسپورٹرز ڈاکٹر خوشحال خان، مظہر الحق، عاطف رشید خو ا جہ، فضل وا حد، فیض ر سول اشتیا ق محمد پر اچہ،سر حد چیمبر سیکر ٹر ی جنر ل مقتصد احسن، تا جر و ں ا ور ایکسپورٹرز نے سیمینار میں شر کت کی۔

(جاری ہے)

اس مو قع پر TDAP ڈائریکٹر نعمان بشیر، ڈپٹی ڈائریکٹر زاہد محمد، ٹرینر اور دیگر ا فسر ان بھی موجو دتھے۔ سر حد چیمبر کے صدر فضل مقیم خا ن نے اپنے ابتدائی کلمات میں ملک کی برآمدات کو بڑھانے کے لیے جی ایس پی پلس اسٹیٹس اور آزاد تجارتی معاہدوں سے بھرپور فائدہ اٹھانے کی ضرورت پر زور دیا۔ان کاکہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں بے پناہ پوٹینشل موجود ہے جس سے ملکی برآمدات کو بہتر بنایا جا سکتا ہے تاہم انہوں نے کہا کہ خیبر پختو نخو ا حکو مت کی جا نب سے برآمدات پر دو فیصد انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس (IDC) کے نفاذ سے برآمدات کا عمل بری طرح متاثر ہوا ہے اور صو بے سے برآمدات مکمل طور پر ملک کے دیگر حصوں میں منتقل ہو گئی ہیںجس کی و جہ سے بزنس کمیو نٹی کو کا فی مشکلات کا سا منا کر نا پڑ ارہا ہے۔

سر حدچیمبر کے صدر فضل مقیم خا ن نے خیبرپختونخوا صوبے سے برآمدات کے عمل کو بحال کرنے کیلئے سیس کو مکمل طور پر ختم کا مطالبہ کیا ہے TDAP کے سینئر عہدیداروں نے شرکاء کو جی ایس پی پلس اسٹیٹس اور ایف ٹی اے کی اہمیت اور فا ئدہ سے شر کا ء کو تفصیلی طور پر آگاہ کیا جبکہ ملٹی میڈیا پریزنٹیشن کے ذریعے اہم طریقہ کار، قواعد و ضوابط، مختلف ریاستوں کے درمیان باہمی تجارتی معاہدوں اور دیگر اہم نکات کے بارے میں تفصیلی سیشن کو بتایا جو جی ایس پی پلس اسٹیٹس اور ایف ٹی ایز سے فائدہ اٹھانے کے لیے ضروری تھے جن پر مختلف ممالک نے پاکستان کے ساتھ دستخط کیے تھے۔

شرکاء نے اس طرح کے معلوماتی سیشن کے انعقاد پر سرحد چیمبر اور ٹی ڈی اے پی کی کاوشوں کو سراہا اور انھو ں نیتجارت سے متعلق قواعد و ضوابط کے با ر ے میںمزیدسیشن کے انعقا د پر زور دیا ہے۔