صوبہ یزد میں پاسداران انقلاب کے 10 اہلکار شہید ہونے کی تصدیق

پیر 23 جون 2025 20:25

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2025ء)ایران پر اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے، ایرانی حکام نے صوبہ یزد پر اسرائیلی حملوں میں پاسداران انقلاب کے 10 ارکان کی شہادت کی تصدیق کردی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ وز ایران کے صوبہ یزد پر اسرائیلی حملوں میں پاسداران انقلاب کے کم از کم 10 اہلکار شہید ہو گئے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ حملوں میں پاسداران انقلاب کے متعدد دیگر اہلکار زخمی بھی ہوئے، تاہم ان کی تعداد نہیں بتائی گئی۔اسرائیل کے مطابق13 جون کو شروع کیے گئے اچانک حملوں کے بعد سے اب تک ایرانی فوج کے دو درجن کمانڈرز اور جوہری سائنس دان شہید کیے جاچکے ہیں۔