
سعودی شوریٰ کونسل کے پارلیمانی وفد کا پارلیمنٹ ہاؤس کا دورہ،ملاقاتیں
ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفیٰ شاہ سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال پاکستان کو سعودی عرب کے ساتھ اپنے دیرینہ برادرانہ اور دوستانہ تعلقات پر فخر ہے،ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی
منگل 24 جون 2025 02:45
(جاری ہے)
قومی اسمبلی کے اعلیٰ افسران کی جانب سے سعودی وفد کو قومی اسمبلی میں قانون سازی کے عمل، ایوان کی کارروائی کے طریقہ کار اور قومی اسمبلی ہال کے تاریخی پس منظر پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
سعودی وفد نے اس عمل میں گہری دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے سوالات کیے اور معلوماتی پہلوؤں کو سراہا۔سعودی وفد نے پاکستانی پارلیمان کی میزبانی، بریفنگز اور وفد کی مہمان نوازی پر دلی شکریہ ادا کرتے ہوئے اس دورے کو "یادگار اور قابلِ قدر تجربہ" قرار دیا۔یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان پارلیمانی، جمہوری اور عوامی روابط کو فروغ دینے میں ایک سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ سعودی شوریٰ کونسل کے وفد کے دورے سے پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات کو مزید فروغ ملے گا اور مستقبل میں دونوں پارلیمانوں کے درمیان اشتراکِ عمل مزید مضبوط ہوگا۔ بعد ازاں ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفی شاہ نے سعودی شوریٰ کونسل میں قائم سعودی-پاک پارلیمانی فرینڈشپ کمیٹی کے تین رکنی وفد کے اعزاز میں پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں ظہرانہ دیا۔ اس موقع پر پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان پارلیمانی، سفارتی اور عوامی سطح پر تعلقات کے فروغ اور استحکام پر زور دیا گیا۔ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے وفد کے دورہ پاکستان کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ سعودی شوریٰ کونسل کے وفد کا دورہ دونوں ممالک کے درمیان پارلیمانی روابط کو مزید مستحکم بنانے میں سنگِ میل ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی قومی اسمبلی سعودی شوریٰ کونسل کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے کے لیے پر عزم ہے اور مستقبل میں وفود کے تبادلوں کو فروغ دیا جائے گا۔سعودی شوریٰ کونسل کے وفد نے ڈپٹی اسپیکر کی میزبانی پر تشکر کا اظہار کیا اور پاکستان میں ملنے والی محبت، خلوص اور عزت کو ناقابلِ فراموش قرار دیا۔ وفد نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ سعودی عرب پاکستان کے ساتھ ہر شعبے میں تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا خواہاں ہے، بالخصوص پارلیمانی سطح پر قریبی تعاون کو وسعت دی جائے گی۔اس موقع پر ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے سعودی وفد کے ارکان کو اعزازی شیلڈز پیش کیں، جو پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات کی علامت تھیں۔سعودی وفد میں سعودی-پاک پارلیمانی فرینڈشپ کمیٹی کے سربراہ میجر جنرل (ر) ڈاکٹر عبدالرحمن بن سنہت الحربی اور شوریٰ کونسل کے اراکین محترمہ ڈاکٹر ایمان بنت عبدالعزیز الجبرین اور محترم انجینیئر سالم بن علی الشہرانی شامل تھے۔ظہرانے میں پاکستان کی جانب سے وفاقی وزرا ڈاکٹر طارق فضل چوہدری، محترمہ شزہ فاطمہ خواجہ، اور اراکین قومی اسمبلی محترمہ شائستہ پرویز ملک، سید نوید قمر، میر عامر علی خان مگسی، اسد عالم نیازی اور محترمہ زیب جعفر نے شرکت کی۔مزید قومی خبریں
-
صدر مملکت کو نہیں نکالا جارہا ، محرم میں سیاست نہ کی جائے، عوام سوشل میڈیا کی خبروں پر دھیان نہ دیں ، کچھ نہیں ہورہا ، محسن نقوی
-
ایک ہفتے کے دوران انٹربینک میں ڈالر، یورو، ریال، درہم کی قدر میں اضافہ
-
اہل بیت کی عظیم قربانی کو رہتی دنیا تک فراموش نہیں کیا جاسکتا‘ سردار سلیم حیدر
-
یومِ عاشورہ ہمیں قربانی و ایثار ،صبرو استقامت کا درس دیتا ہے،سردار ایاز صادق
-
گورنر خیبرپختونخوا کا حسینیہ ہال صدر سے برآمد ہونیوالے نویں محرم الحرام کے مرکزی جلوس کا دورہ
-
سانحہ سوات کے وقت ائیر ایمبولنس پولوفیسٹول میں وزراء کے اہلخانہ کیلئے استعمال کی گئی، گورنر خیبرپختونخوا
-
امام حسین رضی اللہ عنہ کا پیغام پوری انسانیت کیلئے مشعلِ راہ ہے،فیصل کنڈی
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کے 26 ویں یومِ شہادت پر خراج عقیدت
-
اسمبلی میں احتجاج کی وجہ سے ارکان کو معطل نہیں کیا جا سکتا‘ سلمان اکرم
-
5 جولائی پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، شرجیل میمن
-
حکومت مضبوط ، کوئی رکن کہیں نہیں جا رہا، تحریک عدم اعتماد کا شوق رکھنے والے حقیقت دیکھ لیں گے، علی امین گنڈاپور
-
کربلا کی جنگ سے ہمیں بے لوث ، عظیم تر بھلائی کیلئے قربانی کی اہمیت کا درس ملتا ہے‘ مسرت جمشید چیمہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.