ایرن سے بجلی منقطع ہونے سے بلوچستان کے مختلف سرحدی علاقوں کو بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی ہے،ترجمان کیسکو

منگل 24 جون 2025 02:50

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2025ء) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو) کے ترجمان نے کہاہے کہ پیر کے روز تقریباً ڈھائی بجے ہمسایہ ملک ایران سی132kVپیشن۔مند اور132kV پولان۔جیوانی ٹرانسمیشن لائنز سے بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ۔ایران سے مذکورہ 132kV کی دونوں ٹرانسمیشن لائنز سے بجلی کی فراہمی معطل ہونے سے مکران ڈویژن کے تمام گرڈ اسٹیشنز کو بجلی کی فراہمی متاثرہوئی ۔

(جاری ہے)

ترجمان نے کہاکہ مکران ڈویژن کے 132kVمند، تُمپ، تُربت، ہوشاب، پنجگور، جیوانی، گوادر ڈور، گوادر ڈیپ سی پورٹ، نیو گوادار انٹرنیشنل ایئر پورٹ،پسنی اور اورماڑہ گرڈ اسٹیشنزکو بجلی کی فراہمی متاثرہوگئی ۔ ترجمان نے مزیدکہاکہ پیر کے روز شام 5بجے کے قریب کیسکونے مکران ڈویژن کو نیشنل گرڈ سے منسلک کر کے بجلی کی فراہمی بحال کر دی جسکے بعد تمام فیڈروں کو بھی مرحلہ وار بجلی کی فراہمی شروع کردی گئی جس کے بعد اب معمول کے مطابق تمام فیڈروںکو بجلی کی فراہمی جاری ہے۔ تاہم ایران سے بجلی کی دوبارہ بحالی کے سلسلے میں کیسکوانتظامیہ ایرانی حکام سے مسلسل رابطے میں ہیں اور ایران سے بجلی بندش پرزحمت کیلئے مکران کے صارفین سے کیسکومعذرت اور تعاون کی اپیل کرتی ہے۔