Live Updates

ایران اسرائیل سیزفائر؛ کویت، یواے ای، قطر، بحرین میں فضائی آپریشن بحال

دبئی نے فضائی حدود باضابطہ طور پر کھولنے کی تصدیق کردی، شیڈول کے مطابق پروازیں چلانا جاری رکھیں گے،اماراتی ائیر لائن،قطر نے بھی اپنی فضائی حدود کھول دیں

Faisal Alvi فیصل علوی منگل 24 جون 2025 11:09

ایران اسرائیل سیزفائر؛ کویت، یواے ای، قطر، بحرین میں فضائی آپریشن ..
 کویت(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24جون 2025)ایران،اسرائیل سیز فائرکے بعدکویت،یواے ای،قطر اور بحرین میں فضائی آپریشن بحال کر دیاگیا،دبئی نے فضائی حدود باضابطہ طور پر کھولنے کی تصدیق کردی،اماراتی ایئرلائن کا اپنے بیان میں کہا کہ شیڈول کے مطابق پروازیں چلانا جاری رکھیں گے،قطر نے بھی اپنی فضائی حدود کھول دیں، ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے بعد قطر اور متحدہ امارات نے فلائٹ آپریشن بحال کر دیئے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل ایران کے قطر میں واقع امریکہ کے زیر استعمال ایک بیس پر میزائل مارنے کے بعد قطر، متحدہ عرب امارات نے اپنی فضائی حدود ہر طرح کے طیاروں کیلئے بند کر دی تھیں اور اپنے تمام ائیرپورٹس بند کر دیئے تھے جو کئی گھنٹے بند رہنے کے بعد اب کھول دیئے گئے ہیں اور کمرشل طیاروں کی آمدورفت بحال ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

اس دوران کم از کم 26 تجارتی پروازوں کو ڈائیورٹ کرنا پڑا یہ پروازیں دبئی یا دوحہ جا رہی تھیں، ایوی ایشن تجزیاتی ادارے سرئیم کے مطابق ان میں سے 22 پروازیں دوحہ کی جانب رواں تھیں جن میں سے 12 پروازیں قطر ایئرویز کی تھیں، بقیہ پروازیں دبئی جا رہی تھیں۔

بعض پروازوں کو متبادل ایئرپورٹس کی جانب موڑ دیا گیا جبکہ کچھ پروازیں ایئرپورٹس پر واپس لوٹ گئیں، فضائی حدود کی بندش کا سبب مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی جنگی کشیدگی اور سکیورٹی خطرات کو قرار دیا جا رہا ہے۔ایوی ایشن حکام اور ایئرلائنز صورت حال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں، جبکہ مسافروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سفر سے قبل ایئرلائنز سے تازہ ترین معلومات حاصل کریں۔

ایران کے قطر میں امریکا کے سب سے بڑے فوجی اڈّے پر حملوں کے بعد بحرین، عمان اور کویت نے بھی اپنی فضائی حدود عارضی طور پر بند کردیں۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بحرین نے اعلان کیا کہ اس نے قطر میں امریکی فوجی اڈے العدید ایئر بیس پر ایران کے میزائل حملے کے بعد احتیاطی اقدام کے طور پر اپنی فضائی حدود عارضی طور پر بند کر دی ہیں۔بحرینی حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدام خطے میں تیزی سے بدلتی ہوئی سیکیورٹی صورتحال اور ممکنہ خطرات کے پیش نظر اٹھایا گیا تھا۔

Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات