Live Updates

اسرائیل نے جنگ روک دی توجوابی کارروائی نہیں کرینگے،ایرانی وزیرخارجہ

منگل 24 جون 2025 15:03

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2025ء)ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ جنگ بندی کا وقت شروع ہونے سے پہلے آخری لمحے تک ایرانی فوج کے حملے جاری رہے، اسرائیل کو سزا کا عمل جار ی رہا۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق اپنے بیان میں عباس عراقچی نے ایرانی افواج کو مبارک باد پیش کی۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ اسرائیل نے جارحیت روک دی تو اس کے بعد ہمارا جوابی کارروائی کا کوئی ارادہ نہیں۔

Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات