
بھارت اقلیتوں اور پسماندہ طبقات کیخلاف املاک مسمار کرنے کی جبری مہم فوری روکے،ماہرین اقوام متحدہ
مخصوص مذہبی یا نسلی گروپ کیخلاف جاری گھروں کو مسمار کرنے کی مہم کو انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے
منگل 24 جون 2025 15:08
(جاری ہے)
اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ماہرین کا یہ بیان بھارتی سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے کے بعد سامنے آیا ہے ۔جمعیت علمائے ہند کی درخواست پر سپریم کورٹ کے فیصلے میں حکومت کیلئے املاک کو مسمار کرنے سے متعلق طریقہ کار اور ضابطے وضع کئے گئے ہیں۔
تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت میں بلڈوزر جسٹس کے نام سے اقلیتوں خصوصا مسلمانوں کی ملاک کو مسمار کرنے کا سلسلہ مسلسل جاری ہے۔اقوام متحدہ کے ماہرین نے واضح کیاکہ بھارتی حکام انسداد تجاوزات کی مہم کی آڑ میں قومی سلامتی اور غیر قانونی تارکین وطن کے الزامات کو بنیاد بناکراقلیتوں کے گھروں کو مسمار کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں ۔ تاہم ان انتقامی کارروائیوں سے قبل مذکورہ خاندانوں کو پیشگی نوٹس یا متبادل رہائش فراہم نہیں کی جاتیں ، جس سے وہ سڑکوں پرزندگی گزارنے پر مجبور ہو جاتے ہیں۔تجاوزات کے نام پر اکثران خاندانوں کے گھروںکوبھی مسمار کردیاگیاجو وہاں دہائیوں سے رہائش پذیر تھے۔ریاست گجرات میں حالیہ انہدامی کارروائیوں کاحوالہ دیا ہے جہاں رواں سال 29اپریل اور 20مئی کو احمد آباد کے علاقے چندولا جھیل اور سیاست نگر میں 10ہزارسے زائد مکانات اور مساجد کو منہدم کردیاگیاہے۔ 29مئی کو بھی 500کے قریب گھروں کومسمار کیاگیاتھا۔ ان کارروائیوں سے نہ صرف ہزاروں لوگ بے گھر ہو گئے ہیںبلکہ اس سے سماجی عدم استحکام اورقانون کی حکمرانی پر عوام کا عدم اعتماد بڑھا ہے اورحکومت اور عوام کے درمیان خلیج بڑھی ہے ۔ ماہرین نے مزید کہا کہ کبھی بھی 'قومی سلامتی' یا 'غیر قانونی تارکین وطن' جیسے مبہم دعووئوں کواس طرح کی کارروائیوں کیلئے جوا ز کے طورپر استعمال نہیں کیاجانا چاہیے ۔اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ماہرین نے بھارتی حکومت پرزوردیاکہ وہ اپنے شہریوں کے حقوق کا تحفظ کرے اوربین الاقوامی انسانی حقوق کے معیارات اور ملکی قوانین پر مکمل طورپر عمل درآمد کو یقینی بنائے ۔ماہرین میں بالکرشنن راجگوپال، نازیلا گھانا، نکولس لیورات اور گیہاد مادی شامل ہیں، جو مختلف شعبوں میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے ہیں۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب، سیاحتی مقام پر آسمانی بجلی گرنے سے ماں بیٹی جاں بحق
-
ہیلری کلنٹن کا یوکرین جنگ ختم کرانے پر ٹرمپ کو نوبیل امن انعام کیلئے نامزد کرنے کا اعلان
-
ٹرمپ نے شکست نہیں کھائی مگر پیوٹن بازی لے گئے ، سابق امریکی مشیرِ
-
چین میرے دورِصدارت میں تائیوان پرحملہ نہیں کریگا، ٹرمپ
-
امریکی خاتون اول میلانیا ٹرمپ کا جوبائیڈن کے بیٹے کو ایک ارب ڈالر ہرجانے کا نوٹس
-
غزہ میں انسانیت کا امتحان لیا جا رہا ہے، طیب اردوان
-
امریکی اضافی ٹیرف کے خطرے کے پیش نظر مودی کی گیدڑ بھبکی
-
روسی صدر سے ملاقات پر ٹرمپ کا طاقت کا اظہار یا واقعی صرف استقبال سوشل میڈیا پر بحث جاری
-
میلانیا کا پیوٹن کو یوکرین اورروس میں بچوں کی حالتِ زارسے متعلق خط
-
بھارت اورچین کے درمیان 5 سال بعد سرحدی تجارت بحالی پرپیش رفت
-
مودی حکومت نے فوجی افسران کو گیم شو میں شامل کر کے ادارے کے وقار کو مجروح کردیا
-
شارجہ فٹبال کلب اور جنرل ٹیک کا اسٹریٹیجک شراکت داری کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.