اسرائیلی فوج کو تہران پر حملوں کے احکامات دے دئیے، اسرائیلی وزیر دفاع

منگل 24 جون 2025 17:56

تل ابیب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2025ء)اسرائیل کے وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے کہا ہے کہ ایران کی طرف سے جنگ بندی کی خلاف ورزی پر اسرائیلی فوج کو تہران پر حملوں کے احکامات دے دیے ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق ایک بیان میں اسرائیلی وزیر دفاع نے کہا کہ ایران سیز فائر کی خلاف ورزی کرے تو فوج کو پوری قوت سے جواب دینے کا کہہ دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ جنگ بندی کی خلاف ورزی پر تہران کے مرکز میں اہداف پر حملوں سے جواب دیں گے۔