پاکستان ایشین ڈبلز اسکواش چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

منگل 24 جون 2025 19:51

پاکستان ایشین ڈبلز اسکواش چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جون2025ء)پاکستان ایشین ڈبلز اسکواش چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا، نور زمان اور ناصر اقبال کا کورین ٹیم کیخلاف کوارٹر فائنل میں شاندار کھیل پیش کیا۔

(جاری ہے)

ملا?یشیا میں جاری ایشین ڈبلز اسکواش چیمپئن شپ کے کوارٹر فا?نل میں نور زمان اور ناصر اقبال نے اپنے اٹیکنگ کھیل کی بدولت کورین ٹیم کو گیارہ چار، پانچ گیارہ اور گیارہ تین سے شکست دی۔ پاکستان آج (بدھ)کو سیمی فائنل میں ملائیشیا کا سامنا کرے گا۔