کراچی،آغا خان یونیورسٹی پاکستان لائف سیور پروگرام کے ٹرینرزکاسول ڈیفنس ٹریننگ اسکول کراچی کادورہ

منگل 24 جون 2025 21:39

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2025ء)فیڈرل سول ڈیفنس ٹریننگ اسکول کراچی میں فرسٹ ایڈ ٹریننگ کورس نمبر 2 اختتامی مراحل میں داخل ہوگیاہے۔ اختتامی مراحل کے دوران آغا خان یونیورسٹی پاکستان لائف سیور پروگرام کے ایاز الیاس کی قیادت میں ایک سیشن ابتدائی طبی امداد تحریری و عملی ٹریننگ کا انعقاد۔کمانڈنٹ سول ڈیفنس، محبوب علی شیخ، کلاس انسٹرکٹر فیصل ندیم، محمد عارف، عمر عارف,طاہر حسین اور دیگر انسٹرکٹرزنے سیمینار ہال کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

کمانڈنٹ محبوب علی شیخ کے مطابق، 45 امیدواروں کو سول ڈیفنس انسٹرکٹرز کے علاوہ مختلف ماہرین سے بھی ٹرینگ فراہم کی جا رہی ہے تاکہ وہ فرسٹ ایڈ اور ایمرجنسی رسپانس کی مختلف تکنیکوں میں ماہر ہو سکیں۔ اس کورس میں مختلف اداروں اور محکموں کے اہلکاروں نے شرکت کی ہے، جن میں پاکستان نیوی، سندھ پولیس، بلدیہ عظمی کراچی، اور دیگر سرکاری و نیم سرکاری اداروں کے نمائندے شامل ہیں۔ علاوہ ازیں، بیرونی امیدواروں کی بھی ایک بڑی تعداد نے اس تربیتی پروگرام میں حصہ لیا ہے۔