راجوری میں بھارتی فورسز کی محاصرے اور تلاشی کی کارروائی

منگل 24 جون 2025 22:10

جموں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2025ء) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں بھارتی فورسز ضلع راجوری میں بڑے پیمانے پر محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کی ہے۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ ضلع کے علاقے کیری میں مشکوک نقل و حرکت دیکھنے کے بعدبھارتی فوج اور پیراملٹری فورسز کے اہلکاروں نے محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کی اوراس سلسلے میں مزید کمک طلب کرلی گئی ہے۔ فورسز اہلکاروں نے علاقہ میں خوف وہراس پھیلانے کے لئے ہوائی فائرنگ بھی کی۔آخری اطلاعات آنے تک علاقے میں فوجی آپریشن جاری تھا۔