پاراچنار، ضلع کرم کے سرحدی علاقے پیواڑ شرم خیل میں بارودی سرنگ کا دھماکہ، چار افراد جاں بحق، چار زخمی

چار افراد نواب علی،عامر حسین ،ہدایت حسین اور منظر علی موقع پر جاں بحق، چار افراد محمد قونین، شفاعت حسین ،حسن غلام ہسپتال لائے گئے

بدھ 25 جون 2025 12:25

پارا چنار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2025ء)پاراچنار ضلع کرم کے سرحدی علاقے پیواڑ شرم خیل میں بارودی سرنگ کے دھماکوں میں چار افراد جاں بحق چار زخمی ہو گئے زخمیوں کو پاراچنار میں طبی امداد دینے کے بعد پشاور روانہ کردیا گیا ڈی پی او ضلع کرم حبیب اللہ کے مطابق پیواڑ کے سرحدی علاقے شرم خیل میں بارودی سرنگ پھٹنے سے چار افراد جاں بحق چار زخمی ہو گئے ہیں ہسپتال ذرائع کے مطابق چار افراد نواب علی،عامر حسین ،ہدایت حسین اور منظر علی موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ چار افراد محمد قونین، شفاعت حسین ،حسن غلام ہسپتال لائے گئے جنہیں ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد پشاور روانہ کردیا گیا قبائلی عمائدین نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ فوری طور دہشت گردوں کو گرفتار کیا جائے اور واقعے کی اعلی سطحی تحقیقات کی جائے کیونکہ دھماکہ امن کوششوں کو سبوتاژ کرنے کی کوشش ہے ڈی پی او حبیب اللہ کا کہنا ہے کہ جائے دھماکہ پر پولیس کی ٹیمیں بھجوائی گئی ہیں اور واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہے زخمی قونین اور حسن غلام نے میڈیا کو بتایا کہ وہ پہاڑی کے قریب پہنچ رہے تھے کہ اس دوران پر بارودی سرنگ پھٹنا شروع ہو گئی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گئے ان کے چار ساتھی شہید ہو گئے جبکہ دو گھوڑے بھی موقع پر ہلاک ہو گئے