
شہید میجر سید معیز عباس شاہ کی نماز جنازہ ادا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وفاقی وزیر داخلہ واعلیٰ افسران کی شرکت
نماز جنازہ چکلالہ گیریژن راولپنڈی میں ادا کی گئی، جنوبی وزیرستان میں خوارج دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران جام شہادت نوش کر گئے تھے،میجر سید معیز عباس شاہ وہی افسر تھے جنہوں نے بھارتی پائلٹ ابھی نندن کوگرفتار کیا تھا
فیصل علوی
بدھ 25 جون 2025
12:50

(جاری ہے)
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے سراروغہ میں خفیہ اطلاعات پر سیکیورٹی فورسز کی جانب سے آپریشن کیا گیاتھا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے میں میجر معیز عباس شاہ اور لانس نائیک جبران اللّٰہ شہید ہو گئے تھے۔آئی ایس پی آر کا یہ بھی کہنا تھا کہ میجر سید معیز عباس شاہ آپریشن کی قیادت کر رہے تھے۔آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو موثر طریقے سے نشانہ بنایا گیا تھا اور آپریشن کے دوران بھارت کی سرپرستی میں سرگرم 11 خوارج ہلاک اور 7 زخمی ہوئے تھے۔37 سالہ میجر معیز شہید کو متعدد آپریشنز میں خوارج کے خلاف جرا?ت مندانہ کارروائیوں اور بہادری کیلئے جانا جاتا ہے ان کا تعلق چکوال سے ہے جبکہ 27 سالہ شہید لانس نائیک جبران اللّٰہ کا تعلق ضلع بنوں سے ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق 24 جون 2025 کو سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان کے علاقے سرا روغہ میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر ایک آپریشن کیاتھا۔ آپریشن میں بھارت کے حمایت یافتہ '' فتنہ الخوارج'' کے 11 دہشتگرد ہلاک اور 7 زخمی کردیئے گئے تھے۔ آپریشن کے دوران پاک فوج کے جوانوں نے دشمن کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا گیا تھا جس کے نتیجے میں بھارت کے حمایت یافتہ گیارہ خوارج واصلِ جہنم کر دئیے گئے جبکہ سات دہشتگرد زخمی ہوئے تھے۔آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں میجر سید معیز عباس شاہ اور لانس نائیک جبران اللہ نے جام شہادت نوش کیاتھا۔ 27 سالہ لانس نائیک جبران اللہ کا تعلق ضلع بنوں سے تھا۔ میجر معیز شہید کو خوارج کے خلاف کئی آپریشنز میں ان کی بہادری اور جرات مندانہ اقدامات کیلئے جانا جاتا تھا۔ علاقے میں مزید بھارتی حمایت یافتہ خوارج کی تلاش اور خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری رکھا گیا تھا۔ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلئے پرعزم تھیں اور ہمارے ان بہادر سپوتوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی تھیں۔مزید اہم خبریں
-
بون میں افغانستان قونصل خانے کے عملے نے استعفیٰ کیوں دیا؟
-
کراچی میں لندن سے چوری شدہ گاڑی کی موجودگی کا معاملہ: پاکستان نے انٹرپول سے ٹریکر لاگ مانگ لیا
-
ملائیشیا کتابوں پر پابندیاں کیوں لگا رہا ہے؟
-
شیرانی: سکیورٹی فورسز کا آپریشن، بھارتی حمایت یافتہ 7 دہشتگرد ہلاک
-
منقسم جرمنی کا دوبارہ اتحاد: پانچ حقائق
-
طالبان کے وزیرِ خارجہ کا اگلے ہفتے بھارت کا دورہ
-
حکومت نے گدھوں کی کھالوں کی برآمد پر عائد پابندی ختم کر دی
-
اتنی کمزور انگلیاں ہماری بھی نہیں کہ مریم نواز کے ہاتھ میں توڑنے کیلئے دے دیں گے
-
مہنگائی کی شرح ایک سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
-
مودی کی زبان نہ بولیں، اپنے چاچو کی حکومت ختم کرنی ہے کیا؟
-
یو این چیف کی برطانیہ میں یہودی عبادت گاہ پر دہشتگرد حملے کی کڑی مذمت
-
صمود فلوٹیلا پر حملے کیخلاف مولانا فضل الرحمان کا جمعہ کو ملک گیر مظاہروں کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.