
ایران اسرائیل جنگ بندی کا خیر مقدم، پاکستان نے تنازع کے پرامن حل کیلئے اقوام متحدہ میں 5تجاویز پیش کر دیں
پاکستان نے کئی فریقین کے ساتھ رابطے قائم رکھے تاکہ سفارتی چینلز کھلے رہیں اور جنگ کی آگ کو مزید نہ بھڑکنے دیا جائے، عاصم افتخار
بدھ 25 جون 2025 13:22

(جاری ہے)
انہوں نے بتایا کہ پاکستان نے کئی فریقین کے ساتھ رابطے قائم رکھے تاکہ سفارتی چینلز کھلے رہیں اور جنگ کی آگ کو مزید نہ بھڑکنے دیا جائے۔
پاکستانی مندوب نے اسرائیل کی جانب سے ایران کی جوہری تنصیبات پر کیے گئے حملوں کو غیرقانونی اور بین الاقوامی اصولوں کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ان حملوں سے نہ صرف ایران اور امریکا کے درمیان جاری مذاکرات کو نقصان پہنچا بلکہ بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (IAEA) کے معائنے اور نگرانی کے عمل کو بھی متاثر کیا گیا۔انہوں نے زور دیا کہ اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قوانین کے مطابق تمام تنازعات کا حل نکالا جانا چاہیے۔ پاکستان Joint Comprehensive Plan of Action یعنی 2015 کے ایران نیوکلیئر معاہدے کی بحالی یا اس جیسا نیا قابلِ قبول معاہدہ طے پانے کا حامی ہے، جو اکتوبر 2025 میں ختم ہو رہا ہے۔عاصم افتخار نے اپنے خطاب میں کہا، ہماری تجویز ہے کہ تمام ممالک تحمل کا مظاہرہ کریں، سفارتی رابطے قائم رکھیں، اور اس نازک موقع پر اشتعال انگیزی سے گریز کریں۔ یہ وقت سنجیدہ مذاکرات کا ہے، نہ کہ مزید محاذ آرائی کا۔پاکستان کی یہ سفارتی کوشش ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب 12 روزہ جنگ کے بعد ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کا اعلان ہوا، جسے امریکا، روس، فرانس، جرمنی اور سعودی عرب سمیت کئی ممالک نے سراہا ہے۔ جنگ کے دوران متعدد ہلاکتیں ہوئیں اور سینکڑوں زخمی ہوئے، جس نے خطے کو عالمی سطح پر ایک بار پھر شدید توجہ کا مرکز بنا دیا۔مزید اہم خبریں
-
عمان کا پاکستانی طلباء کیلئے انڈرگریجویٹ سکالرشپس کا اعلان
-
پاکستان میں شدید سیلاب کے نتیجے میں ہلاکتیں تین سو سے زائد
-
ٹرمپ پوٹن سمٹ دوستانہ ماحول میں، مگر سیزفائر ڈیل نہ ہو سکی
-
چینی وزیر خارجہ کا دورہ بھارت
-
ایران کے خلاف یورپی ممالک کی آئندہ پابندیوں پر چین کی تنقید
-
ایک موجودہ وفاقی وزیر کے پرتگال میں پراجیکٹس چل رہے ہیں، شبرزیدی کا انکشاف
-
بھارت کی جانب سے چھوڑا گیا بڑا سیلابی ریلہ پاکستانی حدود میں داخل
-
وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا گورنر گلگت بلتستان سے ٹیلیفونک رابطہ
-
صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی الاسکا سے واپسی پر یوکرینی ہم منصب ولادیمیر زیلنسکی سے طویل گفتگو
-
مفتی کفایت اللہ کے گھر بیٹے کی فائرنگ، ایک بیٹا اور بیٹی جاں بحق، رہنماء جے یو آئی شدید زخمی
-
سپریم کورٹ نظرثانی بورڈ کا غیر ملکی قیدیوں کی رہائی کا حکم ،قیدیوں کو ان کے ممالک واپس بھجوانے کی ہدایت
-
فیصلو ں میں تاخیرکمزور اور بے سہارا افراد کو نقصان پہنچاتی ہے جو طویل مقدمہ بازی برداشت نہیں کرسکتے.سپریم کورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.