آرکے ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ہیٹ سٹروک کیمپ کا انعقاد

بدھ 25 جون 2025 16:25

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2025ء) آرکے ویلفیئر فاؤنڈیشن پاکستان کی طرف سے یونیورسٹی روڈ پر ہیٹ سٹروک کیمپ لگایا گیا ۔ اس موقع پر آر کے ویلفیئر فاؤنڈیشن پاکستان کے چئیرمین رمیض خان کا کہنا تھا کہ یہ تنظیم طلبہ نے مل کر بنائی ہے جس کا مقصد عوام کی فلاح و بہبود کے لئے کام کرنا ہے جس میں فری دسترخوان، مستحق لوگوں تک راشن پہنچانا،دنیا کے مظلوم مسلمانوں کے لئے فنڈ اکٹھا کرنا ، گرمیوں میں ہیٹ اسٹروک کیمپ لگانا اور مختلف شاہراہوں پر پانی کی بوتلیں تقسیم کرنا ہے۔

(جاری ہے)

ان سب فلاحی کاموں کے لئے طلبہ مل کر فنڈ اکٹھا کرتے ہیں اور کچھ مخیر حضرات ہیں جن کی مدد سے مختلف فلاحی کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ہیٹ اسٹروک کیمپ کے موقع پر ویلفیئر سربراہ صارم ٹوانہ، سرپرست حنان نیازی،صدر حزیفہ اقبال، فصیح الرحمن،حسیب نیازی، عالیان طارق، چوہدری طارق، چوہدری تقی، کاشان ملک اور اسماعیل سمیت دیگر طلبا موجود تھے۔ سرگودھا کے شہریوں نے ویلفیئر فاؤنڈیشن پاکستان کے اس اقدام کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے ۔کیمپ میں شہریوں کو شربت پلایا گیااور جوس کے ڈبے تقسیم کئے گئے۔