حضرو، غازی انٹرچینج کے قریب کراچی سے باجوڑ جانے والی بس کو حادثہ

بدھ 25 جون 2025 16:25

حضرو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2025ء) اسلام آباد پشاور موٹر وے غازی انٹر چینج کے قریب کراچی سے باجوڑ جانےوالی تیز رفتار بس نمبریjc0147 ڈرائیور کی غفلت اور لاپرواہی کی وجہ سے الٹ گئی جس سے ایک خاتون جاں بحق 6 جبکہ سے زائد افراد شدید زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

بس الٹنے سے دیگر گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا،ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا ۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کا عملہ موقع پر پہنچ گیا اور زخمیوں کو فوری طور پر حضرو سول ہسپتال منتقل کردیا گیا۔\378