
ہمارے کھلاڑی عالمی سطح پرملک کا نام روشن کر رہے ہیں، ان کی محنت کی قدر کرتے ہیں، حکومت کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی جاری رکھے گی، رانا ثناء اللہ خان
بدھ 25 جون 2025 22:40
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ اگر کوئی اچھی تجویز سامنے آتی ہے تو حکومت اسے اپنانے میں دیر نہیں کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ پہلے قومی، صوبائی اور ضلعی سطح پر کھلاڑیوں کو ملنے والے انعامات ناکافی تھے لیکن اب قومی سطح پر کیش ایوارڈز میں اضافہ کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا نام روشن کرنے والے کھلاڑیوں کے لیے مناسب انعامی رقم مختص کی گئی ہے۔رانا ثناء اللہ نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں 32 کھلاڑیوں کو ایوارڈز دیئے گئے تھے جبکہ آج 36 مزید کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے ارشد ندیم کی محنت کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کے ذریعے ملک کا نام عالمی سطح پر روشن ہوا ہے اور حکومت کی طرف سے ان سے کیے گئے تمام وعدے پورے کیے جا چکے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے اداروں کو ہدایت دی ہے کہ جو کھلاڑی قومی یا بین الاقوامی سطح پر پہنچ چکے ہیں، ان کی کوچنگ وہیں سے دوبارہ شروع کی جائے تاکہ ان کی صلاحیتوں میں مزید نکھار آئے۔ انہوں نے کہا کہ کھیل ایک صحت مند معاشرے کی بنیاد ہیں، صحت مند فرد سے ہی صحت مند قوم بنتی ہے اور کھیلوں کے بغیر صحت کا کوئی تصور نہیں ہے۔ انہوں نے کھیلوں کی فیڈریشنز میں اصلاحات کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بیشتر فیڈریشنز اور ایسوسی ایشنز ریٹائرڈ افراد کے لیے پارکنگ پلیس بن چکی ہیں، ان میں ہر تین یا پانچ سال بعد قیادت کی تبدیلی ضروری ہے۔ انہوں نے ڈی جی سپورٹس بورڈ اور سیکرٹری آئی پی سی کو ہدایت کی کہ وہ ان اداروں میں بہتری لانے کے لیے اقدامات کریں۔ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ 24 کروڑ آبادی والے ملک کے صرف 7 کھلاڑیوں کا اولمپکس میں شرکت کرنا لمحہ فکریہ ہے۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ آنے والے سالوں میں پاکستان کھیلوں کی دنیا میں بہتر انداز میں نمائندگی کرے گا۔ وفاقی سیکرٹری آئی پی سی محی الدین وانی نے اس موقع پر کہا کہ پی ایس بی نے انعامات کی تقسیم کے لیے ایک پالیسی ترتیب دی ہے اور وقت کے ساتھ ساتھ اسے مزید بہتر بنایا جائے گا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
اٹلی نے پہلی بارآئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرلیا
-
پاکستان میں فٹبال کا بے پناہ ٹیلٹ ہے، محسن بیگ
-
دہشتگرد امن و خوشحالی کے دشمن، انشاء اللہ اپنے مزموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوںگے، شاہد آفریدی کی بلوچستان حملے کی مذمت
-
پاکستان کے لیے ٹی ٹونٹی لیگز چھوڑنے پر افسوس ہوتا ہے: عمر اکمل
-
سلمان آغا نے پاکستانی کرکٹرز کے ’نک نیم‘ بتا دیئے
-
ٹاپ اینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے 15 رکنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان ،محمد عرفان خان قیادت کریں گے،پی سی بی
-
بھارت ایشین کرکٹ کونسل کے سالانہ اجلاس کی مخالفت میں کھل کر سامنے آگیا
-
زیادہ ٹیسٹ سنچریاں، جو روٹ نے راہول ڈریوڈ، اسٹیو اسمتھ کا ریکارڈ توڑ دیا
-
ثام وربیک اور کیٹرینا سینیاکووا نے ومبلڈن اوپن ٹینس کا مکسڈ ڈبلز ٹائٹل جیت لیا
-
پاکستانی خواتین کرکٹ ٹیم کی آئرلینڈ کے دورے کی تیاریوں کا سلسلہ جاری
-
فاسٹ باؤلر احمد دانیال کا قومی کرکٹ ٹیم میں شمولیت پر خوشی کا اظہار
-
محمد سراج اور شبھمن گل نے جو روٹ کو دفاعی حکمت عملی اپنانے ٹرول کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.