ریسکیو 1122ایجوکیشن ونگ کے تعاون سے طلباوطالبات کے لئے آگہی سیشن

جمعرات 26 جون 2025 00:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2025ء) ادارۂ نظریۂ پاکستان کے زیر اہتمام ایوان کارکنان تحریک پاکستان ' لاہور میں جاری نظریاتی سمر سکول کے بارہویں روز ریسکیو 1122ایجوکیشن ونگ کے تعاون سے '' آگہی سیشن برائے ایمرجنسی سروسز'' کا انعقاد کیا گیا۔ اس معلوماتی اور عملی تربیتی سیشن کے دوران طلباوطالبات کو خون بہنے کی صورت میں فوری اقدامات' بینڈیج لگانے کے طریقے' گرمی کے موسم میں ہیٹ سٹروک سے بچاؤ اور سی پی آر کی عملی مشق کرائی گئی ۔

(جاری ہے)

بچوں نے نہ صرف سیکھنے میں دلچسپی لی بلکہ عملی طور پر بھی سب کچھ کر کے دکھایا۔ ایجوکیشن ونگ کے نمائندہ ابرار حسین نے کہا کہ ریسکیو 1122 ہر قسم کی ایمرجنسی سے نمٹنے کے لیے نہ صرف تیار بلکہ شہریوں کی زندگیوں کے تحفظ کو اپنی اولین ترجیح سمجھتا ہے ۔ اس آگہی مہم کا مقصد طلباوطالبات کو ممکنہ ہنگامی حالات میں فوری ردِعمل اور ابتدائی طبی امداد کی اہمیت سے آگاہ کرنا تھا' اس سلسلے میں آگاہی اور تربیت کا سلسلہ جاری ہے۔ سید عابد حسین شاہ نے طلباء کیلئے انعقاد پذیر ابتدائی طبی امداد کے اس تربیتی پروگرام کو محفوظ معاشرے کے قیام کیلئے ریڑھ کی ہڈی قرار دیا اور ریسکیو 1122 کی اس کاوش کو سراہا۔