سامبا، ویلج ڈیفنس گارڈزکے رکن نے خود کشی کر لی

جمعرات 26 جون 2025 11:43

جموں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2025ء) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر کے ضلع سامبا میں بھارتی فوج کی حمایت یافتہ ملیشیا ویلج ڈیفنس گارڈز (وی ڈی جی) کے ایک رکن نے خودکشی کر لی ہے ۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق 47سالہ ولیج ڈیفنس گارڈ اومکار ناتھ نے ضلع کے علاقے گھگوال کے نیکلا گاو ں میں اپنے گھر کے اندر اپنی رائفل سے خود کو گولی مار کر خودکشی کی۔گولی چلنے کی آواز سن کر ناتھ کے گھر والے اس کے کمرے میں پہنچے اور اسے مردہ پایا۔حکام نے خود کشی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے اس معاملے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔اس واقعے سے جنوری 2007 سے اب تک مقبوضہ جموں و کشمیر میں خود کشی کرنے والے بھارتی فوجیوں ، پولیس اور و ی ڈی جی اہلکاروں کی تعداد بڑھ کر 629 ہو گئی۔