
قصور ،ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی اوم کا امام بارگاہ قصر عباس اور سادات منزل کا دورہ ،سکیورٹی، صفائی ستھرائی سمیت دیگر انتظامات کا معائنہ
جمعرات 26 جون 2025 12:03
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ عزاداران کیلئے فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنایا جائے اور ٹریفک کے باعث پیدا ہونے والی مشکلات کو بھی دور کیا جائے ۔
ڈپٹی کمشنر عمران علی نے مزید کہاکہ محرم الحرام کے دوران تمام انتظامات کووزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت اعلیٰ معیار کے مطابق مکمل کیا جائے گا۔ امام بارگاہوں اور جلوسوں کے روٹس پر صفائی، بجلی، پانی اور دیگر ضروری سہولیات کا بندوبست کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ تحصیلوں میں اسسٹنٹ کمشنرز کو ذمہ داری دی گئی ہے کہ وہ اپنے علاقوں میں ان انتظامات کی نگرانی کریں۔انتظامیہ کی طرف سے منتظمین کو ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی تاکہ عاشورہ کے جلوس اور مجالس بغیر کسی رکاوٹ کے منعقد ہو سکیں۔ اس موقع پرڈی پی اومحمدعیسیٰ خاں نے کہا کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے حساس علاقوں میں پولیس کو تعینات کر دیا گیا ہے ۔ امام بارگاہوں، جلوس و مجالس کی سی سی ٹی وی کیمروں سے مانیٹرنگ کی جائے گی۔سیکیورٹی کے حوالے سے پولیس کی جانب سے تمام انتظامات مکمل ہیں۔امن و امان برقرار رکھنے کے لئے پولیس مکمل طور پر الرٹ ہے۔حساس امام بارگاہوں، مجالس اور جلوسوں کے روٹس پر اضافی نفری تعینات کی جائے گی۔ڈی پی اومحمدعیسیٰ خاں کا مزید کہنا تھا کہ یکم محرم الحرام سے لے کر یوم عاشورہ تک کل 673 پروگرامز منعقد ہوں گے جن میں 109 جلوس اور 564 مجالس کے پروگرام شامل ہی ں۔ 2ہزار کے قریب پولیس افسران، وولنٹیئرز، سول ڈیفنس رضاکار، پنجاب کانسٹیبلری، ایلیٹ فورس کے جوان ڈیوٹیاں سرانجام دیں گے۔ جلوس میں داخلے لیے چار لیئر ڈیوٹی لگائی گئی ہے، جلوسوں کے روٹس کی چیکنگ بذریعہ سنیفرڈاگ اور ٹیکنیکل آلات کروائی جائے گی۔ امام بارگاہوں پر 4/4 سی سی ٹی وی کیمرے جبکہ روٹس کےمختلف پوائنٹس پر سی سی ٹی وی کیمرے انسٹال کیے جارہے ہیں۔ عشرہ محرم الحرام کے دوران ڈرون اڑانے پر بھی پابندی ہوگی ، خلاف ورزری پر فوری گرفتاری کی جائے گی۔ سکیورٹی کے تمام امور کو مانیٹر کرنے کیلئے ڈی پی او آفس میں کنٹرول روم قائم کردیا گیا جبکہ سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد شیئر کرنے والے شرپسند عناصر کے خلاف کارروائی کیلئے سوشل میڈیا مانیٹرنگ سیل بھی قائم کردیا گیاہے۔ عوام الناس سوشل میڈیا پر مذہبی انتشار کا موجب بننے والے مواد کو ہرگز شیئر نہ کریں۔ انہوں نے مزید کہاکہ عزاداری کے کسی نئے پروگرام کی اجازت نہیں ہوگی اور نہ ہی جلوس کیلئے کسی نئے روٹ کی اجازت دی جائے گی۔ اشتعال انگیز تقاریر، اسلحہ کی نمائش، وال چاکنگ اور لائوڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔\378مزید قومی خبریں
-
پاکستانی طلبہ نے منیلا میں مصنوعی ذہانت کے بہترین استعمال پر ایوارڈ حاصل کرلیا
-
دریائے سوات، نہروں، نالوں ،جھیلوں میں عوام ،سیاحوں کے نہا نے، تیراکی ،کشتی رانی پر پابندی عائد
-
دریائے سوات واقعے کے دن موسم خراب تھا، ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوسکتا تھا، بیرسٹر سیف
-
میو ہسپتال کے وارڈز میں ایئرکنڈیشنرز بند، مریض اور تیماردار پریشانی کا شکار
-
این ڈی ایم اے کا ملک بھر میں بارش، سیلاب کے حوالے سے الرٹ جاری
-
پاکستان نے بھارتی جنگی طیارے مار گرائے تھے، بھارتی دفاعی اتاشی کا اعتراف
-
یو اے ای میں20لاکھ درہم مالیت کی جائیداد رکھنے والے پاکستانیوں کی شناخت کرلی گئی
-
سپریم کورٹ آئینی بنچ کے فیصلے کے بڑے بینفیشری مولانا فضل الرحمان ہیں، بیرسٹر سیف
-
اگلے سال ملک میں گندم اور کپاس کاشت نہیں ہوگی، کسان اتحاد کا اعلان
-
راولپنڈی میں گھر سے 5 تولے سونے کے زیورات چوری، واردات میں اپنے ہی ملوث نکلے
-
ملک بھر میں 5 جولائی تک شدید بارشوں کی پیشگوئی
-
بلوچستان کی سرزمین پر دہشتگردی کا کوئی وجود برداشت نہیں کیا جائے گا، وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.