Live Updates

شنگھائی تعاون تنظیم قومی سلامتی مشیروں کے اجلاس میں پاکستان اور بھارت آمنے سامنے آگئے

اجلاس میں اجیت دوول نے آپریشن سندور کو دہشتگردوں کیخلاف کارروائی قرار دیا، پاکستان کی قومی سلامتی کے مشیر عاصم ملک نے اپنی تقریر میں بھارتی بیانیے کو جھوٹ کا پلندا قرار دے کر مسترد کردیا

Sajid Ali ساجد علی جمعرات 26 جون 2025 14:11

شنگھائی تعاون تنظیم قومی سلامتی مشیروں کے اجلاس میں پاکستان اور بھارت ..
بیجنگ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 جون 2025ء ) چین کے شہر بیجنگ میں شنگھائی تعاون تنظیم کے قومی سلامتی کے مشیروں کے اجلاس میں پاکستان اور بھارت آمنے سامنے آ گئے۔ تفصیلات کے مطابق اجلاس میں بھارت کے قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوول کو پاکستان کے قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک نے لاجواب کردیا اور عاصم ملک کے ہاتھوں ناک آؤٹ ہونے کے بعد اجیت دوول خاموش ہوگئے۔

بتایا گیا ہے کہ اجلاس میں بھارت کے قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوول نے اپنی تقریر میں آپریشن سندور کو دہشتگردوں کے خلاف کارروائی قرار دیا اور بغیر کسی ثبوت کے پاکستان کے خلاف الزامات لگائے لیکن پاکستان کی قومی سلامتی کے مشیر عاصم ملک نے اپنی مدلل اور زوردار تقریر میں اجیت دوول اور بھارت کے بیانیے کو جھوٹ کا پلندا قرار دے کر مسترد کردیا۔

(جاری ہے)

عاصم ملک نے اپنی تقریر میں کہا کہ بھارت اپنے اندرونی مسائل اور ناکامیوں کی ذمہ داری دوسروں پر ڈالنے کا عادی ہو چکا ہے، بھارتی ریاست کے بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے دہشتگردوں کے ساتھ روابط کے ناقابل تردید ثبوت موجود ہیں۔ علاوہ ازیں بھارت کے سابق انٹیلی جنس چیف نے پہلگام حملے میں ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے خطے کے استحکام میں پاکستان کا کردار اہم قرار دے دیا، سابق بھارتی انٹیلی جنس چیف امرجیت سنگھ دولت نے کہا کہ پہلگام واقعہ بھارت کی انٹیلیجنس اور سیکیورٹی ناکامی تھی، پہلگام میں جو ہوا وہ بہت برا تھا، بھارت کے پاس پہلگام حملے کے کوئی شواہد نہیں تھے کیوں کہ کئی بار واقعات کے ثبوت نہیں ملتے۔

اے ایس دولت کا کہنا تھا کہ پاکستان نے بھارت کے 6 جہاز مار گرائے، اس کے علاوہ ایران اسرائیل جنگ بندی میں بھی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کردار اہم ہو سکتا ہے، مودی سرکار نے اپنے دور حکومت میں پاکستان مخالف بیانیے پر بھارتی عوام کی ذہن سازی کر دی ہے، کشمیر اور بھارت میں ہونے والے ہر واقعے کا ذمہ دار پاکستان کو ٹھہرا دیا جاتا ہے۔
Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات