سانبا، ویلج ڈیفنس گارڈز کے رکن نے خود کشی کر لی

جنوری 2007 سے اب تک مقبوضہ کشمیر میں خود کشی کرنیوالے اہلکاروں کی تعداد بڑھ کر 629 ہو گئی

جمعرات 26 جون 2025 15:01

جموں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جون2025ء)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر کے ضلع سامبا میں بھارتی فوج کی حمایت یافتہ ملیشیا ویلج ڈیفنس گارڈز (وی ڈی جی) کے ایک رکن نے خودکشی کر لی ہے ۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق 47سالہ ولیج ڈیفنس گارڈ اومکار ناتھ نے ضلع کے علاقے گھگوال کے نیکلا گاؤں میں اپنے گھر کے اندر اپنی رائفل سے خود کو گولی مار کر خودکشی کی۔

گولی چلنے کی آواز سن کر ناتھ کے گھر والے اس کے کمرے میں پہنچے اور اسے مردہ پایا۔حکام نے خود کشی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے اس معاملے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔اس واقعے سے جنوری 2007 سے اب تک مقبوضہ جموں و کشمیر میں خود کشی کرنے والے بھارتی فوجیوں ، پولیس اور و ی ڈی جی اہلکاروں کی تعداد بڑھ کر 629 ہو گئی۔