کراچی پنکچر کی دکان پر سویا ہوا شخص چھریوں کے وارسے قتل

واقعہ ذاتی دشمنی کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے ،مقتول کی لاش کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ،پولیس

جمعرات 26 جون 2025 16:24

کراچی پنکچر کی دکان پر سویا ہوا شخص چھریوں کے وارسے قتل
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جون2025ء)پنکچر کی دکان پر سوئے ہوئے شخص کو نامعلوم افراد نے چھریوں کے وار سے قتل کردیا۔پولیس کے مطابق یہ واقعہ کراچی کے علاقے نارتھ کراچی سیکٹرای4 میں پیش آیا جہاں تیز دھار آلے سے ایک شخص کو قتل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس نے بتایا کہ مقتول کی شناخت مستقیم کے نام سے ہوئی اور مقتول نے چند روز قبل پنکچر کا کیبن لگایا تھا، مستقیم کیبن میں سو رہا تھا، اسی دوران حملہ ہوا اور نامعلوم افراد نے چاقو کے وار سے اسے قتل کیا۔پولیس حکام نے بتایا کہ واقعہ ذاتی دشمنی کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے جب کہ مقتول کی لاش کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔