
جس قیادت کو اپنے ہی کارکن گالیاں دے رہے ہوں اس کے پیچھے کون نکلے گا؟، شیرافضل مروت
یہ لمحہ فکریہ ہے پی ٹی آئی کے رہنما ہی اپنی پارٹی کی تباہی کر رہے ہیں، خیبرپختونخوا ہ اسمبلی سے بجٹ کے معاملے کو متنازعہ بنایا گیا، ایک سال سے احتجاج کا اعلان ہوا ہے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے احتجاج کیوں نہیں کیا جا رہا، رکن قومی اسمبلی کی میڈیا سے گفتگو
فیصل علوی
جمعرات 26 جون 2025
14:42

(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پولیٹیکل کمیٹی میں باہم رضامندی سے بجٹ کی منظوری ہوئی اور اس کا ڈرافٹ سلمان اکرم راجہ نے تیار کیا تھا۔اپنی ہی پارٹی کی تباہی کر رہے ہیں۔ پنجاب، سندھ اور کوئٹہ میں کسی نے بجٹ کو متنازع نہیں بنایا۔
شیر افضل مروت نے کہا کہ یوٹیوب چینلز بندش کی بندش سے بہت سے لوگوں کی دکانیں بند ہو جائے گی۔ پی ٹی آئی کی لیڈر شپ کو اپنے ہی لوگوں نے متنازع بنایا ہے۔ سوشل میڈیا سے وابسطہ لوگ پارٹی کے پیچھے پڑے ہیں۔شیر افضل مروت کایہ بھی کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں وزیراعلیٰ کی کھلے عام ٹرولنگ ہو رہی ہے، جو انتظامی کمزوری کا ثبوت ہے۔ پنجاب اور سندھ میں بجٹ آرام سے پاس ہوا تو یہاں ایسا کیوں نہ ہو سکا؟ سب کو نظر آ رہا ہے۔ وزیر اعلی ہاوس کے 11 کروڑ روپے کے بسکٹ پر خرچ کرنے کا معاملہ سوشل میڈیا پر ہے۔سوشل میڈیا نے پی ٹی آئی کو سخت نقصان پہنچایا ہے۔ پی ٹی آئی کے یوٹیوبرز کے چینل بندش کے حوالے سے پہلے بھی کہا تھا۔رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کامزید یہ بھی کہنا تھا کہ ایم این ایز اور ایم پی ایز کو کروڑوں روپے کے ترقیاتی فنڈز دئیے گئے لیکن ان کا اپنا حلقہ تاحال ترقیاتی کاموں سے محروم ہے۔ اگر اسی طرح کا رویہ جاری رہا تو میں سالانہ ترقیاتی پروگرام کے لیے مرکزی حکومت سے مدد کی اپیل کروں گا۔شیر افضل نے کہا کہ مجھے میرے حلقے کیلئے فنڈز نہیں دیا گیا اور مجھے پارٹی سے بھی نکال دیا اگر صوبائی حکومت نے اے ڈی پی نہیں دی تو مرکز کے پاس جاؤں گا۔
مزید اہم خبریں
-
جرمنی: چاقو حملے کے بعد افغان مہاجر کو گولی مار دی گئی
-
پی آئی ٹی بی وِزکڈز سمر کیمپ کیلئے رجسڑیشنز کا آغاز، آخری تاریخ 3 جولائی
-
اللہ والا ٹرسٹ کے چیئرمین شاہد لون کی سالگرہ، یتیم بچوں کے ساتھ سویٹ ہوم میں خوشیوں بھری تقریب.جیو پاک ہسپتال میں سویٹ ہوم کے بچوں کا فری علاج معالجہ
-
فوج نے مہارت سے مشن کو مکمل کیا‘بعض چینل بے بنیاد خبریں چلارہے ہیں.امریکی وزیردفاع
-
دہشت گردی پوری دنیا کےلئے مشترکہ خطرہ ، اسے سیاسی مقاصد کے لیے استعمال نہ کیا جائے . خواجہ آصف
-
قومی اسمبلی میں ترمیمی فنانس بل کی شق وار منظوری
-
مجھے صرف عمران خان کو مطمئن کرنا ہے، گنڈاپور کا جواب
-
عمران خان سے ملاقات پر ٹیکس لگادیں، سارا بجٹ خسارہ پورا ہو جائے گا.رکن قومی اسمبلی کی تجویز
-
خطے میں کشیدگی کو کم کرنے کیلئے بین الاقوامی برادری اسرائیل پر مستقل جنگ بندی کیلئے دباؤ ڈالے، خواجہ آصف
-
فیلڈ مارشل سید عاصم مُنیر کی نئے رینک کے ساتھ آفیشل تصویر جاری
-
ایران کی نگہبان شوریٰ نے عالمی جوہری توانائی ایجنسی سے تعاون معطل کرنے کی منظوری دے دی
-
پیپلز پارٹی بجٹ کی مکمل حمایت کرتی ہے، بجٹ کی منظوری میں بھرپور ساتھ دے گی، بلاول بھٹو زرداری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.