Live Updates

آیت اللہ خامنہ ای کی جنگ میں فتح پر ایرانی قوم کو مبارکباد‘آج قوم سے خطاب کریں گے

اسرائیل کی مکمل تباہی کے خدشے پر امریکا جنگ میں شامل ہوا، امریکا کو محسوس ہوگیا تھا وہ شامل نہ ہوا تو اسرائیل تباہ ہو جائے گا. ایرانی سپریم لیڈر کا پیغام

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 26 جون 2025 15:59

آیت اللہ خامنہ ای کی جنگ میں فتح پر ایرانی قوم کو مبارکباد‘آج قوم سے ..
تہران(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔26 جون ۔2025 )امریکہ کی جانب سے ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے اعلان کے بعد ایرانی رہبر اعلیٰ آیت اللہ خامنہ ای کاپہلا بیان سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے ایرانی عوام کو اسرائیل کے خلاف کامیابی پر مبارکباد دی ہے.

(جاری ہے)

ایرانی کے رہبر اعلیٰ آیت اللہ خامنہ ای نے” ایکس “پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ میں غاصب صیہونی حکومت کے خلاف کامیابی پر ایرانی عوام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں بتایا جا رہا ہے کہ ایرانی کے رہبر اعلیٰ آیت اللہ خامنہ ای آج ایرانی عوام سے خطاب کریں گے یہ پیغام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ ایک نیوز کانفرنس کریں گے جہاں وہ ہفتے کے آخر میں ایران کی جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں کے اثرات کے بارے میں تازہ ترین معلومات دیں گے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے” ٹروتھ سوشل “پر لکھا ہے کہ بڑی اپ ڈیٹ پینٹاگون سے فراہم کی جائے گی جب ہیگسیتھ کے ساتھ فوجی نمائندے بھی شامل ہوں گے.

سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے اپنے پیغام میں جنگ میں ایران کی فتح کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ امریکا سے فتح پر ایرانی قوم کو مبارک باد پیش کرتا ہوں، امریکا کو اس جنگ سے کوئی کامیابی حاصل نہیں ہوئی انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ اسرائیل کی مکمل تباہی کے خدشے پر امریکا جنگ میں شامل ہوا، امریکا کو محسوس ہوگیا تھا وہ شامل نہ ہوا تو اسرائیل تباہ ہو جائے گا.

خامنہ ای نے کہا کہ میری جانب سے ہمارے عزیز ایران کی امریکا کے ظالم نظام پر فتح پر مبارک ہو انہوں نے کہا کہ امریکا نے براہِ راست جنگ میں اس لیے شرکت کی کیوں کہ اسے محسوس ہوا کہ اگر وہ ایسا نہ کرتا تو صہیونی نظام مکمل طور پر تباہ ہو جاتا، اس نے اس نظام کو بچانے کی کوشش میں جنگ میں قدم رکھا، لیکن کچھ حاصل نہ کر سکا. یاد رہے کہ ایران اسرائیل جنگ کے دوران امریکی صدر کی جانب سے سرنڈر کے مطالبے پر آیت اللہ خامنہ ای نے اپنے پیغام میں کہا تھا کہ ایران کی تاریخ سے واقف لوگ جانتے ہیں کہ یہ قوم کبھی ہتھیار نہیں ڈالتی، ہم ذلت کے بجائے عزت کی موت کو ترجیح دیتے ہیں، امریکا کو شکست ہوگی اور اللہ کی مدد سے ایرانی قوم فتح یاب ہوگی.

ایرنی رہبر اعلیٰ آیت اللہ خامنہ ای نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ اس تمام ہنگامہ آرائی اور ان تمام دعوﺅں کے ساتھ صیہونی حکومت کو عملی طور پر اسلامی جمہوریہ ایران کے جوابی حملوں سے کچل دیا گیا آیت اللہ خامنہ ای کا کہنا تھا کہ امریکہ کو اس جنگ سے کوئی کامیابی حاصل نہیں ہوئی اور ایران ایک فاتح کے طور پر ابھر کر سامنے آیا ہے اور اس نے امریکہ کے منہ پر ایک سخت طمانچہ مارا ہے.

آیت اللہ خامنہ ای نے اس بار اپنے ٹیلی گرام اکاﺅنٹ پر فارسی زبان میں ایک اور پیغام پوسٹ کیا ہے انہوں نے لکھا کہ تیسری مبارکباد ایرانی قوم کے اتحاد پر تقریباً نو کروڑ کی آبادی والا ملک مسلح افواج کی حمایت میں ایک آواز کے ساتھ، کندھے سے کندھا ملا کر متحد ہے انہوں نے کہا کہ ایرانی قوم نے اپنے ممتاز کردار کا مظاہرہ کیا اور ثابت کیا کہ ضرورت پڑنے پر اس قوم کی طرف سے ایک ہی آواز سنی جائے گی.
Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات