بھارتی فوجیوں نے ادھم پور، سامبا میں تلاشی آپریشن شروع کر دیا

جمعرات 26 جون 2025 17:47

سری نگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2025ء) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں بھارتی فورسز کے اہلکاروں نے ادھم پور اور سامبا اضلاع میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فورسز اہلکاروں نے جمعرات کی صبح ضلع ادھمپور کے علاقے بسنت گڑھ میں آپریشن شروع کیا۔ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ یہ آپریشن علاقے میں مشتبہ نقل و حرکت کے بارے میں ایک خفیہ اطلاع پر شروع کیا گیا۔آپریشن کے دوران بھارتی فورسز اہلکاروں پر فائرنگ کی بھی اطلاعات ہیں۔ آخری اطلاعات تک علاقے میں بھارتی فورسز کا آپریشن جاری تھا۔