Live Updates

فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پرپاک فوج کوسلام پیش کرتے ہیں،ایاز میمن

جمعرات 26 جون 2025 19:36

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جون2025ء)آل کراچی تاجرالائنس کے چیئرمین وبانی عام آدمی پاکستان ایاز میمن موتی والا نے کہا ہے کہ ہم ملک دشمنوں کے ناپاک عزائم کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے،بھارتی پائلٹ ابھینندن کو گرفتار کرنیوالے میجر معیزکے شہید ہونے کی خبر کسی صدمے سے کم نہیں ہے۔

قیام پاکستان سے اب تک ہمارے ہزاروں جانباز جامِ شہادت نوش کر چکے ہیں اور داخلی اور خارجی چیلنجوں کے سامنے ناقابلِ تسخیر دیوار بنے ہوئے ہیں ہمیں اپنی پاک فوج کے بہادر افسران و جوانوں پر فخر ہے،جہاں فتنہ الخوارج کے خلاف آپریشن کے دوران پاک فوج کے اہلکارخوارج کے مقام پر موثر طریقے سے نشانہ بناکر انہیں جہنم رسید کررہے ہیں وہاں ملک و قوم کے لیے اپنی جانوں کانزرانہ بھی پیش کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

آج پاکستان کا وجود شہدا کی قربانیوں کی وجہ سے ہیان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈیفنس آفس سے جاری کردہ بیان میں کیا۔انکاکہنا تھاکہ شہادت کا بلند رتبہ پانے والے میجرعزیز اوردیگر جوان پوری قوم کے ہیرو ہیں۔ہماری فوج اسلام اور پاکستان دشمنوں کو اللہ کی مدد سے انکے ہر عزائم میں ناکام بنارہی ہے۔چاہے جنگ کامیدان ہو یاکوئی مشکل گھڑی پافوج ملک کی ترقی میں ہمہ وقت کوشاں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ عوام کی والہانہ محبت اور مددو حمایت سے فوج کے حوصلے بلند ہیں۔
Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات